آہ ۔۔ قاری اسماعیل جمن مستقل مزاجی خاموش طپیعت کے مالک دینی و فلاحی سوشل ورکر ہم سے جدا ہو گۓ
اعجاز شاھین مالیگاؤں
موت ایک پیالہ ہے جسے ہر نفس کو چکھنا ہے ۔۔۔۔۔ قبر ایک دروازہ ہے جس سے ہر نفس کو داخل ہونا ہے
گزشتہ روز میں گجرات سفر پر تھا راستے میں خبر ملی کہ قاری اسماعیل جمن صاحب کا انتقال ہو گیا ہے منہ سے بے ساختہ قرآن مجید کی آیت ۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون نکل آئ
چونکہ اللہ تعالیٰ کا ہی حکم ہے کہ جب تمہارے سامنے کوئ مصیبت یا غم زدہ خبر آئے تو ہمیں کہنا چآہیے بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔
قاری صاحب سے ملاقات گزشتہ کئ سال پہلے جب عید گاہ بچاؤ کمیٹی کا قیام ہوا تھا مجھے بھی شامل کیا گیا تھا وہیں سے قاری صاحب سے قریب رہنے کا موقع ملا ۔ نہایت ہی ملنساد ، دینی و فلاحی کاموں میں مستقل مزاجی کے ساتھ لگے رہنا ، لاکھ ذہنی تناؤ کے باوجود ملنے جلنے والوں سے مسکرا کر نرم مزاجی کے ساتھ بآت چیت کرنا ان کی نیک فطرت میں شامل تھا ۔ قربت اس وقت اور زیادہ بڑھ گئی جب ان کی پارٹی کو شہر مالیگاؤں کے ذمہ دار شخص نے جعلی بتاتے ہو فضا آئے ، بہت سارے غلط الزامات لگاتے ہوۓ مارا بھی گیا اور پولیس اسٹیشن بھی بھیج دیا گیا مگر اس کے بعد کی سچائی ہم لوگوں کے سامنے جگ ظاہر ہے ۔
قاری صاحب کا مجھے فون آیا کہ شاہین صاحب کیا کرنا چاہئے میں نے تسلی دیتے ہوئے ڈھارس بندھانے کا کام کیا اور مشورہ دیا کہ اگر دینی و فلاحی کام کرنا ہے تو خاموشی کے ساتھ کچھوا کی چال بن کر کآم کرنا ہوگا کسی سے الجھنے اور جھگڑنے کا مزاج ہمارا نہیں ہونا چاہئے۔ حقیقت عوام کے سامنے آنے پر عوام خود ہی فیصلہ کر لیتی ہے ۔ اس کے بعد سے کئی مرتبہ پروگرام میں، مالیگاؤں کورٹ کے اطراف ، مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن پریڈ میں بھی فارم وغیرہ بھرنے بھرانے میں کافی محنت کئے ہر مرتبہ چائے پینے پر اصرار کرتے رہے مگر مجھے نہیں معلوم کہ قاری صاحب اتنی جلدی ہم سے رخصت ہو جائیں گے
اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی تمام تر کوششوں کو قبول فرمائے، غلطیوں کوتاہیوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، تمام ہی لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا ربّ العالمین
Post Top Ad
Responsive Ads Here
جمعرات، 2 جولائی، 2026
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post Bottom Ad
Responsive Ads Here
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں