src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حضرت مولانا قاری عباد الرحمان قاسمی بستوی ارلا جامع مسجد قبرستان میں سپرد خاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 4 دسمبر، 2024

حضرت مولانا قاری عباد الرحمان قاسمی بستوی ارلا جامع مسجد قبرستان میں سپرد خاک

 


حضرت مولانا قاری عباد الرحمان  قاسمی بستوی ارلا جامع مسجد قبرستان میں سپرد خاک



حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےنمازِجنازہ پڑھائی 



سینکڑوں کی تعداد میں جمعیتی، جماعتی احباب علماء، ائمہ اور عوام الناس شریکِ نمازِ جنازہ رہے







اک اٹل حقیقت ہے موت سب کوآنی ہے

اک خدا کے قبضے میں سازِ زندگانی ہے



3/دسمبر2024 /منگل تقریباً ساڑھے تین بجے کی شب جامعہ سراج العلوم کے مؤقر استاذ شعبۂ حفظ جناب قاری حفظ الرحمان صاحب اور ان کے بھائیوں مفتی محفوظ الرحمان قاسمی، مولانا مجیب الرحمان صاحب قاسمی، حافظ مسعود الرحمان اور تمام اہلِ خانہ کے لئے یہ خبرسوہانِ روح بن کر سماعتوں سے ٹکرائی کہ گھر کے سرپرستِ اعلٰی، نیکی و پارسائی کا پیکرِ جمیل، متقی، پرہیزگار عالمِ دین، حافظ و قاریِ قرآن کریم شیدائیِ علم و اہلِ علم صدر جمعیۃ علماء حلقہ جوہو گلی اندھیری مالکِ حقیقی سےجاملے، اناللہ واناالیہ راجعون ان للہ مااخذولہ مااعطٰی وکل شیئ عندہ باجل 

آپ برسہا برس سے خدمتِ دین میں مصروف رہے، آپ نے مسجدِ فاروقیہ جوہو گلی اندھیری کو اپنی امامت و خطابت کا مرکز بنایا اور وہاں بسنے والی خلقِ خدا کو اپنے روحانی بیانات سے مستفیض فرماتے رہے، آپ ایک پختہ عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ حافظِ کامل اور مشاق قاریِ قرآن تھے

چہرے، بشرے سے نورانیت برستی تھی، خداوندِ قدوس نے آپ کو ایسی پُرکشش وجاہت اور شاندار قد و قامت، ظاہری خوبصورتی کے باوصف باطنی کمالات، اخلاص، للہیت، خداترسی اور دینی حمیت و غیرت سے خوب خوب نوازا تھا آپ اپنےحلقۂ احباب میں ممتاز اور نہایت مؤقر تسلیم کئے جاتے تھے، تبلیغی جماعت، جامعات اور جمعیۃ سے بےانتہا لگاؤ تھا آپ حلقہ جوہو گلی اندھیری میں جمعیۃ علماء کےصدر ہونے کی حیثیت سے جمعیۃ کے اہداف اور اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے بجان و دل ہمیشہ کوشاں رہتے تھے کسی بزم یا محفل میں ہوتے تو آپ ہی آپ نظر آتے تھے، خرد نوازی، اور خدمتِ خلقِ خدا آپ کا شیوہ تھا، آپ ہنس مکھ، شریف الطبع اور منکسر المزاج تھے۔

بہر کیف ان اجل اللہ اذا جاء لایؤخرایک ضابطۂ الٰہی کے تحت طویل علالت کے بعد آپ اس دنیائے فانی سے دار آخرت کی طرف کوچ کرگئے

آپ نے بچوں کی تعلیم و تربیت میں نہایت حساسیت کا مظاہرہ کیا لہٰذا کیا بیٹے ہوں کیا بیٹیاں سب ماشاء اللہ ایں خانہ ہم آفتاب کا مصداق ہیں 

آپ چاروں بیٹے صدیقِ محترم قاری حفظ الرحمان صاحب استاذ شعبۂ حفظ جامعہ سراج العلوم، مولانا محفوظ الرحمان قاسمی، مولانا مجیب الرحمان قاسمی،حافظ مسعودالرحمان ماشاءاللہ سب دینی تعلیم اوراسلامی تربیت سےمالامال ہیں تویہ حضرت مولانا مرحوم ہی کی دینی حمیت و غیرت کا ثمرہ ہے اسی طرح بیٹیوں کو بھی حضرت مولانا مرحوم کی نظرِ عنایت نے بفضلِ الٰہی پابندِ دین و شریعت اور عفت و پاکدامنی کا خوگر بنایا ہے یقیناً آج ان بچوں کی والدہ محترمہ ایسے شریکِ حیات کے رخصت ہونے سے سراپا سوگوار ہیں مگر اولاد و احفاد کی شکل میں جو دیندار کنبہ موجود ہے وہ تسلی کا سامان ہے 

تمام اہلِ خانہ اعزہ و اقارب غمزدہ ہیں سب کی خدمات میں تعزیتِ مسنونہ پیش ہے

ایک طویل علالت سے نبرد آزمائی کرتے ہوئے حضرت مولانا مرحوم بارگاہِ ایزدی میں حاضر ہیں ہم سب دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تعالٰی حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے، تمام نیکیوں کو قبول فرمائے، سیآت کو حسنات سے مبدل فرما کر بےحساب و کتاب جنت الفردوس کے دخولِ اولی کا فیصلہ فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو اس صدمۂ جانکاہ پر صبر و سکون نصیب فرمائے، آمین

ماشاء اللہ حضرت کی نماز جنازہ ارلا جامع مسجد میں عالمِ ربانی، مفکرِقوم و ملت حضرت مولانا حلیم اللّٰہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ (صدر المدرسین جامعہ سراج العلوم بھیونڈی و صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی اقتداء میں ادا کی گئی

جنازےمیں جہاں فاروقیہ مسجدکے ٹرسٹیان، مصلیان اور جوہو گلی کے احباب پیش پیش تھے وہیں جمعیۃ علماء شمال مغربی زون اور جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون اور مختلف حلقہ جاتی یونٹوں کے ذمہ داران، اراکین و ممبران، اسی طرح تبلیغی جماعت اور اداروں کے سربراہان بالخصوص جامعہ سراج العلوم کے اساتذۂ کرام ارلا جامع مسجد میں قائم ادارہ کے اراکین اساتذہ طلبہ، نیز دور دراز سے تشریف فرما علماء ائمہ، موذنین، معززین اور عوام الناس بھی نمازِ جنازہ اور تدفین کے عمل میں شرکت فرمائی

آسماں ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے 

سبزۂ  نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

ایں دعا ازمن و از جملہ جہاں آمین باد

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages