src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حاجی محمد مکی سیٹھ کی عیادت کے لیے حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں مؤقر وفد مالیگاؤں روانہ - مہاراشٹر نامہ

 

 

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 جون، 2026

حاجی محمد مکی سیٹھ کی عیادت کے لیے حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں مؤقر وفد مالیگاؤں روانہ

 حاجی محمد مکی سیٹھ کی عیادت کے لیے حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں مؤقر وفد مالیگاؤں روانہ








ممبئی/ مالیگاؤں، نمائندہ خصوصی: جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے نائب صدر، معروف سماجی و ملی شخصیت الحاج محمد‌ مکی سیٹھ (مالیگاؤں) کی عیادت اور مزاج پرسی کے لیے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں ایک وفد آج بعد نمازِ جمعہ مالیگاؤں کے لیے روانہ ہوا۔

وفد میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے خازن حضرت مولانا اشتیاق احمد صاحب قاسمی، ناظمِ تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے آفس سیکریٹری الحاج حافظ محمد عارف انصاری اور حافظ نور الدین خان شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق الحاج محمد مکی سیٹھ گزشتہ کافی دنوں علیل ہیں، اسی کے پیشِ نظر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قیادت نے ان کی عیادت اور خیریت دریافت کرنے کا فیصلہ کیا،وفد مالیگاؤں مکی منزل نیاپورہ پہنچ کران کی مزاج پرسی کرے گا، صحت یابی کے لیے دعا کرے گا اور اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرے گا۔



روانگی کے موقع پر حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ مکی خانوادہ علماء کا قدر داں اور مہمان نواز رہا ہے اور حاجی محمد مکی سیٹھ کےوالد گرامی الحاج مصطفیٰ مکی سیٹھ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر رہ چکےہیں۔



یہ خانوادہ عرصۂ دراز سے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہے اور مختلف النوع ملی، سماجی و رفاہی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے، الحاج محمد مکی سیٹھ کی خدمات قابلِ قدر ہیں ان کی علالت کی خبر سن کر تمام ذمہ داران اور کارکنان کو تشویش لاحق ہوئی چنانچہ اسی جذبۂ اخوت و ہمدردی کے تحت وفد ان کی عیادت کے لیے روانہ ہوا ہے۔



انہوں نے مزید کہاکہ اسلام نے بیمار پرسی اور عیادت کو بڑی اہمیت دی ہے، عیادت سے نہ صرف بیمار کی دلجوئی ہوتی ہے بلکہ باہمی محبت، اخوت اور اتحاد کو بھی فروغ ملتا ہے۔



وفد کی جانب سےحاجی محمد مکی سیٹھ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔



وفد نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے  ذمہ داران، کارکنان اور وابستگان سےبھی حاجی محمد مکی سیٹھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages