محمد زید افتخار احمد
جہد مسلسل کا نام
از :- امتیاز رفیق سر
اساتذہ کی زندگی کسی راہ طرح ہوتی ہے جس پر طلبہ کی طرح مسافر اپنے سفر طے کرکے اپنی منزلِ مقصود تک رسائی حاصل کرلتے ہیں، اور جب اساتذہ اپنے طلبہ کو منزل کی جانب تیز گام دیکھتے ہیں تو فخر محسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ میری قوم کا ایک بچہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے اور ابتدائی تعلیم یعنی پہلی جماعت سے ہی کلاس ٹاپر، اسکول ٹاپر اور اب سٹی ٹاپر کا صرف حاصل کرنے والا کوئی طلب علم ہوگا تو وہ ہے افتخار سر فیملی کا افتخار و عزت ہے محمد زید دسویں جماعت میں92.60 فی صد حاصل کیا اور امسال بارہویں جماعت محمد زید افتخار احمد نے 84.86 فی صد حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، محمد زید بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے نہایت فعال انگریزی کے استاذ عالی جناب افتخار سر کے فرزند ارجمند ہیں اس موقع پر آپکی والدہ بھی بہت مبارکباد کے حق دار ہیں کہ ابتدائی تعلیم سے لیکر اس مقام تک آپ نے اس قدر محمد زید کی تعلیم پر توجہ دی ہیں کہ جس کی کوئی نظیر نہیں، آپکا تبار از خود ایک معیاری تعلیم یافتہ خاندان ہے جہاں بہن کی شفقت سے لیکر ماں کی ممتا والد کی بے لوث محبت، دادا کی بے پناہ الفت کا ثمر محمد زید کی کامیابی کا راز ہے محمد زید افتخار احمد نے ابتدائی تعلیم شہر کے معروف تعلیم ادارہ جے اے ٹی ہارون انصاری انگلش میڈیم سے مکمل کی اور مزید محنت اور لگن کے جذبے نے آپکو فلاح امت کوچنگ کلاسیسں سے وابستہ کردیا بعد از ایں گیارہویں اور بارہویں کی تعلیم مالیگاؤں ہائی اسکول اور شاہین اکیڈمی سے مکمّل کی اور نویدِ خوشنما انشاءاللہ یہ بھی ہوگی کہ حالیہ دنوں میں محمد زید نے نیٹ کے امتحان میں شامل رہے اور انشاءاللہ نمایاں کامیابی آپکا مقدر ہوگی. محمد زید و اہل خانہ افتخار سر کو فلاح امت ٹرسٹ مالیگاؤں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے.




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں