src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

 

 

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 9 مئی، 2026

 





مفکرِ قوم و ملت، علم و حکمت کے درخشاں مینار، حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی (صدر المدرسین جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وصدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) اور ہمدردِ مدارس و مساجد، محسنِ اہلِ علم حضرت الحاج قاری محمد صادق خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ(بانی ومہتمم الجامعۃ العربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ ممبئی و نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) صوبۂ مہاراشٹر خصوصاً ممبئی کی وہ عظیم اور باوقار شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی دینی بصیرت، اخلاص، خدمتِ خلق اور بے مثال قربانیوں سے ملتِ اسلامیہ کے دلوں میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔

ایک طرف حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی اپنی علمی گہرائی، فکری بصیرت، حکیمانہ قیادت اور اصلاحی خدمات کے ذریعے مدارس و طلبہ کے لیے مینارۂ نور بنے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب حضرت قاری محمد صادق خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ اپنی سخاوت، دینی حمیت اور مدارس و مساجد کی بے لوث خدمت کے ذریعہ اہلِ دین کے لیے باعثِ تقویت و حوصلہ ہیں۔

یہ دونوں بزرگ شخصیات موجودہ پُرفتن دور میں ملت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور اکابرینِ امت کی یادگار ہیں۔ ان حضرات کی زندگیاں علم، عمل، تقویٰ، اخلاص اور خدمتِ دین کا حسین نمونہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے وجود کو دینِ اسلام کی سربلندی، مدارس کی ترقی اور نوجوان نسل کی اصلاح کا ذریعہ بنایا ہے۔

اللہ رب العزت ان دونوں اکابر کا سایۂ عاطفت ملت پر تادیر قائم رکھے، ان کی دینی، علمی اور ملی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، صحت و عافیت، عزت و وقار اور عمرِ خضر نصیب فرمائے، اور ان کے فیوض و برکات سے امتِ مسلمہ کو ہمیشہ مستفید فرماتا رہے۔

آمین یا رب العالمین۔

طالبِ دعا،۔۔۔۔۔

حفظ الرحمٰن عبادالرحمٰن 

جامعہ سراج العلوم بھیونڈی

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages