صوبائی اجلاس، مجلسِ عاملہ و منتظمہ کے سلسلے میں صدرِ محترم حافظ ندیم صدیقی صاحب سے باہمی صلاح و مشورہ
مورخہ 6 جنوری 2026 بروز منگل دوپہر بارہ بجے مولانا آصف شعبان صاحب کی قیادت میں جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کا ایک وفد 7 فروری 2026 صوبائی اجلاس، مجلسِ عاملہ و منتظمہ کے متعلق صدرِ محترم حافظ ندیم صدیقی صاحب سے ملاقات کرنے کی غرض سے اورنگ آباد روانہ ہوا، ساڑھے تین بجے اورنگ آباد پہنچ کر صدر صاحب سے ملاقات ہوئی، تقریباً دو گھنٹہ اجلاس کی تیاریوں کے متعلق آپس میں صلاح مشورہ ہوا ، چوں کہ اجلاس کی تاریخ قریب ہے، اور اس میں پورے مہاراشٹر سے ارکانِ عاملہ و منتظمہ شریک ہوں گے جن کی تعداد تقریباً بارہ سو سے زائد ہوگی اور یہ سرزمینِ مالیگاؤں پر اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد اجلاس ہے، اس لیے اس کی تیاری، تجاویز، مکمّل شیڈول اور دیگر کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی، صدر صاحب نے جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کی تیاری، طریقۂ فعالیت تیزی اور تندہی دیکھ کر بلند الفاظ میں سراہنا کی اور مولانا آصف شعبان صاحب سے فرمایا کہ مولانا آپ! جمعیتِ علماء مہاراشٹر اُتر کے سیکرٹری ہے،اس لیے ضلع نندوربار اور ضلع دھولیہ کو مضبوط و مستحکم کریں، یعنی صدرِ محترم نے ان دونوں ضلعوں کو فعال و متحرک کرنے کی خصوصی ہدایت دی اور فرمایا کہ آپ لوگوں نے اتنے منظم انداز میں شیڈول بنایا کہ مجھے اجلاس سے قبل آنے کی ضرورت نہیں، علاوہ ازیں ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کی ایکٹیویٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور خوب دعائیں دی،
اس وفد میں مولانا آصف شعبان صاحب، قاری اخلاق احمد جمالی، مولانا نیاز احمد ملی، مفتی محمد اسلم جامعی، حافظ محسن کریم محمدی، ظہیر قیصر موجود تھے،






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں