src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شولاپور: فاروق شابدی نے ایم آئی ایم سے استعفیٰ دیا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 29 دسمبر، 2025

شولاپور: فاروق شابدی نے ایم آئی ایم سے استعفیٰ دیا۔

 شولاپور: فاروق شابدی نے ایم آئی ایم سے استعفیٰ دیا۔ 


میں اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرتا : فاروق شابدی 








شولاپور (مہاراشٹر نامہ ڈیسک)  نگر پالیکا الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین نے ایک میئر پلس 83 سیٹیں جیت کر کارپوریشن انتخابات کے لئے کمر کس لی ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کے جہاں حوصلے بلند ہے وہیں دوسری طرف پارٹی میں انتشار کھل کر سامنے آرہا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران آپسی چقلس کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہے۔ حال ہی میں ورکنگ پریسیڈنٹ مہاراشٹر، ممبئی اور شولاپور پریسیڈنٹ فاروق شابدی نے مجلس اتحاد المسلمین کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔‌ ذرائع کے مطابق قیادت نے ایک اور جذبات کی قربانی لے لی۔ فاروق شابدی مجلس اتحاد المسلمین کے قدآور لیڈر تھے۔ فاروق شابدی کے استعفیٰ کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر فاروق گا ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر فاروق شابدی کی جذباتی کیفیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جس کرب سے گذر کر فاروق شابدی نے اپنے استعفیٰ اعلان کیا وہ لمحہ کتنا کرب ناک تھا۔ جب الفاظ فاروق شابدی کا ساتھ دینے سے قاصر تھے۔ قوم و ملت کے لئے ان کا جذبہ ان کے چہرے کی عکاسی کر رہا تھا۔ 

نمائندے نے جب فاروق شابدی سے بذریعہ موبائل رابطہ کیا تو انہوں نے صرف ایک سوال کرنے کی اجازت دی۔‌ ان کے استعفیٰ کے بارے میں دریافت کرنے پر نہایت غمگین لہجے میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرتا۔ اور موصوف نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ چھوٹے نواب یعنی اکبرالدین اویسی نے فاروق شابدی سے رابطہ کیا تھا، مگر انہوں ایک سوال کا جواب پوچھنے کا وعدہ لیا تھا۔‌ لہذا اس سوال پر خاموشی اختیار کرلی۔ 


مجلس اتحاد السملمین میں اگر اسی طرح عزت نفس پر وار ہوتا رہا تو شاید قیادت کے پاس ورکر تو ہونگے مگر رہنما نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages