src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی میں تزک و احتشام کے ساتھ جمعیۃ علماء کے دفتر کا افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 دسمبر، 2025

بھیونڈی میں تزک و احتشام کے ساتھ جمعیۃ علماء کے دفتر کا افتتاح

بھیونڈی میں تزک و احتشام کے ساتھ جمعیۃ علماء کے دفتر کا افتتاح 










 

ماشاءاللہ، آج 14 دسمبر 2025 بروز اتوار 11/ بجے مفتی لئیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ العالی (صدر جمعیۃ علماء بھیونڈی) کی سربراہی اور اراکینِ منتظمہ،  مدعوین خصوصی اور دانشورانِ ملت کی بھرپور موجودگی میں جمعیۃ علماء بھیونڈی کے دفتر کا افتتاح ہوگیا
افتتاحی تقریب کا آغاز قاری حفظ الرحمان صاحب استاذ جامعہ سراج العلوم بھیونڈی کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا، نعتیہ کلام قاری وجیہ الدین صاحب استاد دارالعلوم دینیات نے نغمگیں آواز میں پیش کیا اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر محترم حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے دفتر کے قیام کی غرض وغایت اور موجودہ حالات کے تناظر میں جمعیۃ علماء کی خدمات پرقدرےتفصیل سے روشنی ڈالی،جانشینِ شیخ الاسلام امیرالہندحضرت مولاناسیدارشدمدنی مدظلہ العالی کےحوالےسےنہایت قیمتی اور حوصلہ افزا باتیں بڑی خوبصورتی کےساتھ حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم نےبتائیں بعدازاں الہدایہ پبلک اسکول کے روح رواں ڈائرکٹرجناب وصی اللہ سرصاحب نےکیرئیرگائیڈنس اور انگلش اسپیکنگ کے عنوان پرجامع گفتگوفرمائی بفضلہ تعالٰی جمعیۃ علماءکےتقریباًتمام عہدیداران،اراکین منتظمہ مدعوین خصوصی،دانشورانِ ملت اوربڑی تعدادمیں سیاوسماجی شخصیات نے شرکت فرمائی،افتتاحی تقریب میں جمعیۃ علماءبھیونڈی کےسرپرست مولانافیاض احمدصاحب قاسمی،نائب صدرجمعیۃ علماءبھیونڈی مفتی محمدیاسین صاحب قاسمی،خازن الحاج مکرم الدین بلال سیٹھ،رکنِ شوریٰ جامعہ سراج العلوم الحاج معراج الدین ضیاء الدین انصاری،جوائنٹ سیکریٹری مولاناغفران احمدقاسمی،نائب صدرمفتی محمد خالد صاحب قاسمی ،جوائنٹ سیکریٹری مفتی فیاض احمدصاحب قاسمی نائب صدر مولانامحمدقاسمی،مولاناکفیل احمدصاحب قاسمی،مولانارشیداحمدقاسمی،نائب صدرحافظ محمدعمران صاحب،مولانامحمدفیصل قاسمی،مولاناکلیم اللہ قاسمی،مولانامحمداسعدقاسمی،مفتی محموداحمدقاسمی وسیم طفیل احمدصدیقی،اکبرارشدصدیقی،ابوظفرمولانامحمدجابرقاسمی،ڈاکٹربدرالدین،سعیدحافظ امان اللہ انصاری،محمدآصف گولڈن،محمدآصف بادل،ارشاداحمدپپو،عبدالمتین انصاری،اویس احمدانصاری،سفیان احمدانصاری،حافظ عبدالرحمان،اختراکبرعلی،اعجازاحمدبھائی،قاری محمدشاہدصاحب فرقانیہ مسجد،خان بدیع الزماں،ڈاکٹرشمس گیر،قاری ظہیر الدین مدرسہ ارقم،قاری اجوداللہ صاحب قاسمی،مولانانیازاحمدقاسمی مفتی مہدی حسن قاسمی،حافظ محمدعالم عالم نشریات،آدھادرجن سےزائدمیڈیاکےاحباب،سیاسی وسماجی شخصیات اور بالخصوص جن کی عنایت سےطیب مسجدصدرگیٹ کے بالائی حصےمیں دفترکاقیام ممکن ہوسکامحترم جناب رئیس عبداللطیف صاحب اوران کےرفقاءکرام بالخصوص مسیح بھائی جامعہ سراج العلوم بھیونڈی کےاکثراساتذۂ کرام نیزسراج العلوم ادردوپرائمری وہائی اسکول کےپرنسپل جناب عبدالوحیدسرصاحب وٹیچرزحضرات شریک رہے،مولاناابوالقمرصاحب قاسمی،زین العابدین سر،مولاناناصرجمال صاحب،قاری انصاراحمد،قاری تنزیل احمداورمولاارشدالزماں صاحب کی خدمات ناقابلِ فراموش رہیں،دورانِ مجلس عالم اسلام کی بزرگ ترین شخصیت حضرت پیرذوالفقاراحمدصاحب نقشبندی علیہ الرحمہ کے انتقال کی خبرسےپورامجمع اشکبار ہوگیافی الفورمجلس میں ایصالِ ثواب اوردعائےمغفرت وبلندیِ درجات کااہتمام کیاگیا،نظامت کےفرائض مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی صاحب نےانجام دیں،مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی کی ناصحانہ گفتگوکےبعدانھیں کی دعاپرمجلس اختتام پذیر ہوئی


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages