src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 10 دسمبر، 2025



ناگپور :  ملاڈ ویسٹ کے ممبئی پبلک مالونی ٹاؤن شپ اسکول میں مبینہ طور پر ایک نجی ادارے کی جانب سے نااہل اساتذہ کی بھرتی کے سنگین الزامات نے ریاستی اسمبلی میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد وزیر اسکولی تعلیم دادا جی بھسے نے اس پورے معاملے کی جامع تحقیقاتی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ یہ انکوائری مرکزی قوانین اور سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کے مطابق کی جائے گی۔

یہ مسئلہ مالونی اسمبلی حلقہ کے کانگریس ایم ایل اے اسلم شیخ نے ایوان میں اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ اسکول میں ٹی ای ٹی پاس نہ کرنے والے افراد کو بطور استاد بھرتی کیا جا رہا ہے، جو آر ٹی ای ایکٹ اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ شیخ نے دعویٰ کیا کہ کلاس اول سے پانچویں تک پڑھانے والے کئی اہل اساتذہ—جنہوں نے سی بی ایس ای ٹی ای ٹی امتحان کامیابی سے پاس کیا تھا—کو زبردستی تبادلوں کے ذریعے اس اسکول سے ہٹایا گیا جبکہ نجی ادارے نے نااہل امیدواروں کو ترجیحی بنیاد پر تقرری دے دی۔

انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ چھٹی تا آٹھویں اور نویں تا دسویں جماعتوں کا انتظام بھی اسی نجی ادارے کو دے دیا گیا، جس سے بھرتی کا پورا عمل شفافیت سے دور اور قواعد کے منافی ہو گیا۔ 2013 سے ٹی ای ٹی یا سی ٹی ای ٹی کے بغیر پرائمری و سیکنڈری سطح پر تدریسی ملازمت غیر قانونی ہے لیکن اسکول میں اس ضابطے کو مکمل نظرانداز کیا گیا۔

بحث کے دوران وزیر مملکت مادھوری مشال نے وضاحت کی کہ بھرتی کا عمل بی ایم سی کی پالیسی کے مطابق ہوا ہے اور والدین کو گمراہ نہیں کیا گیا تاہم اسلم شیخ مسلسل ٹی ای ٹی کی خلاف ورزی پر اعتراض اٹھاتے رہے۔ اسکل ڈیولپمنٹ اور ممبئی مضافاتی کے شریک سرپرست وزیر منگل پربھات لودھا نے بھی شیخ کے الزامات کو نشانہ بناتے ہوئے رد کیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages