src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے گوونڈی و اطراف کے مستحق طلبہ و طالبات کے درمیان اسکالرشپ چیک تقسم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 ستمبر، 2025

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے گوونڈی و اطراف کے مستحق طلبہ و طالبات کے درمیان اسکالرشپ چیک تقسم

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے گوونڈی و اطراف کے مستحق طلبہ و طالبات کے درمیان اسکالرشپ چیک تقسم











ممبئی1؍ستمبر جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون حلقہ گوونڈی کے زیر اہتمام اسکالرشپ چیک تقسیم پروگرام کا اہتمام کیا گیا، یہ پروگرام انوار جامع مسجد روڈ نمبر 5 شیواجی نگر گوونڈی میں منعقد ہوا، پروگرام کی صدارت جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے خازن مولانا اشتیاق احمدقاسمی نے کی جبکہ پروگرام کی نظامت جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کے فعال جنرل سکریٹری مولانا محمد اسید قاسمی نے کی،
پروگرام کا آغاز جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب خازن قاری محمد یونس کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، اس موقع پر شمال مشرقی زون کے جنرل سکریٹری مولانا محمد اسید قاسمی نے جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کا مختصر تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس زون کے تحت تقریباً 12 یونٹیں ہیں آج ان تمام یونٹس کے ذمہ داران یہاں موجود ہیں، جمعیۃ علماء گوونڈی اسی کی ایک بہت ہی فعال اور متحرک یونٹ ہے جس کے صدر حافظ شمس الحق، جنرل سکریٹری مولانا محمد صدرعالم قاسمی اور خازن مفتی محمد احمد قاسمی ہیں، آج جن طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ تقسیم کیا جارہا ہے ان کا تعلق گوونڈی واطراف سے ہے اور تقریباً شمال مشرقی زون سے ہی تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی سب سے بڑی اور قدیم تنظیم ہے جس کی ایک روشن تاریخ ہے، ملک کی آزادی سے لے کر قیام جمہوریت تک جمعیۃ علماء ہند کے اکابر کی بڑی قربانی رہی ہے اور آزادی کے بعد سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود میں مستقل سرگرم عمل ہے، جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی ہے جس میں تعلیم کا ایک اہم شعبہ بھی شامل ہے، جمعیۃ علماء یہ چاہتی ہے کہ مسلمان کا ہربچہ تعلیم یافتہ ہو اور وہ اپنے ملک وملت کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکے، یہ اسکالرشپ کی رقم اسی مقصد سے دی جاتی ہے، گذشت ہفتہ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقسیم کیا گیا تھا اور آج شمال مشرقی زون کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقسیم کیا جائے گا.
اس موقع پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مفتی محمد یوسف قاسمی نے فرمایا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس عظیم تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں جس تنظیم نے اس ملک کی آزادی اور اس کی قسمت سنوارنے میں نمایاں اور اہم کردار ادا کیا ہے، آج اس تنظیم کی سربراہی ایک ایسی عظیم شخصیت فرمارہی ہیں جنہیں ہم امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کے نام سے جانتے ہیں، حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب اس وقت اپنی پیرانہ سالی اور مختلف عوارض کے باوجود قوم وملت کی خدمت انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں، اور ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں، جن کی ایک للکار سے ایوان باطل میں لرزہ طاری ہوجاتا ہے، موجودہ وقت میں جمعیۃ علماء کا سب سے بڑا کارنامہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو قیدوبند سے چھڑانا ہے، آج جمعیۃ علماء کے اس اہم کارنامے کی وجہ سے کتنے گھروں میں خوشیاں لوٹ آئی ہیں، اور کتنے مایوس چہروں پر زندگی کے آثار چمکنے لگے ہیں. جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے نائب خازن قاری محمد یونس نے کہا کہ یہ فتنوں کا دور ہے، پہلے ایمان کو پھیلانے کی محنت کی جاتی تھی، لیکن اس وقت ایمان کو بچانے کی محنت کرنی پڑرہی ہے، اس فتنے کے دور میں ہمیں اپنے بچوں کے ایمان کو بچانے کی شدید محنت کرنی ہے، تاکہ وہ گمراہ ہونے سے بچیں، اس وقت حضرت امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کی خاص تاکید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کے اسکول قائم کئے جائیں.
اس کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے خازن مولانا اشتیاق احمد قاسمی، نائب خازن قاری محمد یونس، جمعیۃ علماء گوونڈی کے صدر حافظ شمس الحق، جنرل سکریٹری مولانا محمد صدرعالم قاسمی، خازن مفتی محمد احمد قاسمی، یونس پٹیل، مفتی محمد شرف الدین قاسمی، اور شمال مشرقی زون کے ذمہ داران اور دیگر علماء کے ہاتھوں 23 طلبہ و طالبات کے درمیان اسکالرشپ کا چیک تقسیم کیا گیا.
اخیر میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب خازن قاری محمد یونس کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages