دھولیہ جمعیت علماء (مولاناارشد مدنی) کا تعزیتی وفد بٹاود تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤن پہنچ کر شہید سلیمان کے گھر تعزیتی مجلس اور نقد 25000 روپیے کی امداد
دھولیہ۔مورخہ 27 اگست 2025 بروز بدھ کو صدر جمعیتہ علماء دھولیہ حافظ حفظ الرحمن مولانا ابوالعاص صاحب کی قیادت میں ایک وفد بٹاود تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤن پہنچا ۔ جہاں سلیمان خان رحیم خان نامی نوجوان کو کچھ شرپسند عناصر نے جھوٹا الزام لگاکر بے دردی کے ساتھ اتنا مارا کہ انکو شہید کردیا ، مرحوم سلیمان خان کی فیملی میں ماں باپ دو بہنیں اور یہ اکلوتا لڑکا تھا ۔
مولانا مبین یاسین ملی صاحب نے تعزیتی بات میں یہ کہا کہ جو حادثہ آپ لوگوں کے ساتھ پیش آیا ہے اس غم میں آپ اکیلے نہیں ہیں بلکہ دھولیہ جمعیت علماء ارشد مدنی ،جلگاؤن ،مہاراشٹر بلکہ پورا ہندوستان کے علاوہ جہاں جہاں تک یہ خبر پہونچی سب اس غم میں شریک ہے۔ مرحوم سلیمان کی شہادت صرف اس وجہ سے ہوئی ہے کہ وہ مذہب اسلام کا علمبردار تھا ، کلمہ توحید کا قائل تھا ، آپ لوگ یقین رکھیں کہ آپ کے بچے کی مغفرت ہوگئی انشاءاللہ اور بھی اھم اھم باتیں بتائی ۔
بعدہ حاجی مشتاق صوفی صاحب اور مولانا شکیل احمد قاسمی نے قانونی کارروائی کے تعلق سے کئی واقعات کو بتاکر ہمت دی کہ اپ مضبوطی کے ساتھ کیس کو لڑو ، اور نماز ، تلاوت ، ذکر صبرکے ساتھ کام کرو آخر میں مولانا شکیل احمد قاسمی نے دعاء کر کے مجلس کا اختتام کیا .
اللہ پاک مرحوم سلیمان کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، انکے اھل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین۔وفد میں شامل محمد اعجازرفیق ، ایاز احمد ایاز ، حاجی محمد یوسف پاپا سر ، ڈاکٹر خلیل نظام الدین صاحبان موجودہ تھے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں