src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کاسوده کے ہونہار طالب علم حذیفہ شیخ کا استقبال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 اگست، 2025

کاسوده کے ہونہار طالب علم حذیفہ شیخ کا استقبال

 کاسوده کے ہونہار طالب علم حذیفہ شیخ کا استقبال








کاسوده گاؤں کے لیے یہ لمحہ نہایت خوشی اور فخر کا ہے کہ  حذیفہ شیخ نور الدین ایم بی بی ایس(کرشنا میڈیکل کالج, کراڈ ضلع ستارہ)  کا انتخاب اعلیٰ تعلیم کے لیے ہوا۔ اس کامیابی پر شہزادی اردو اسکول اینڈ جونیئر کالج میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حذیفہ شیخ نور الدین  کا شاندار استقبال کیا گیا۔


پروگرام میں گاؤں کے معززین، اساتذہ، سماجی کارکنان اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جن میں الحاج افضل خان پٹھان،  الحاج شوکت علی جناب ،جاوید ملا جی،  اسکول ہذا کے صدر مدرس شیخ اسلم، شاکر مجاور سر، منصف سر اور دیگر اساتذہ حاضر تھے۔



مقررین نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالب علم کے والدین کے لیے بلکہ پورے گاؤں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ نوجوان آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے اور اس سے دیگر طالب علموں میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔


حذیفہ شیخ نور الدین نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیا, جن کی رہنمائی میں اس سنگ میل عبور کیا, اور عزم ظاہر کیا کہ تعلیم مکمل کر کے گاؤں اور سماج کی خدمت کروں گا۔ حذیفہ شیخ ضلع پریشد اردو اسکول کاسودہ میں معاون معلم الحاج نور الدین جناب کا بیٹا ہے۔ والدین نے اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سبھی اسکول، کالج اور گاؤں والوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت شعیب خان سر نے ادا کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages