src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء بورنار میں رنگ بھرنے کا مقابلہ منعقد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 13 اگست، 2025

اقراء بورنار میں رنگ بھرنے کا مقابلہ منعقد

 اقراء بورنار میں رنگ بھرنے کا مقابلہ منعقد









اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام، اے۔ مجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار، تعلقہ و ضلع جلگاؤں میں آج رنگ بھرنے کا مقابلہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اسکول کے فنونِ لطیفہ کے شعبے نے یہ مقابلہ بچوں کی صلاحیتوں اور فنّی مہارت کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے منعقد کیا تھا۔


اس مقابلے میں جماعت پنجم تا ہشتم کے کل 140 طلبہ نے حصہ لیا۔ طلبہ کو پُرکشش تصویریں دے کر مقررہ وقت میں رنگ بھرنے کی ہدایت دی گئی۔ بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیت اور ذوقِ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف رنگوں سے تصاویر کو جاذبِ نظر بنا دیا۔


جج کی حیثیت سے فنونِ لطیفہ کے شعبہ کے سربراہ شیخ روشن سر اور ان کے رفیق فیروز خان سر موجود تھے۔ اسکول کے صدر مدرس شاہ سلیم سر نے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "اس طرح کے مقابلے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔"


اس پروگرام کے انعقاد میں عارف خان سر، مظہر خان سر، جواد انجم سر، شیخ صادق سر، عابد پنجاری سر، امیر شیخ سر، اور غیر تدریسی عملہ میں آقب سر (کلرک)، مستاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے قیمتی تعاون پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages