src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 13 اگست، 2025

 دھولیہ جمعیت علماء (مولانا ارشد مدنی) کے زیر نگرانی پمپل نیر میں عظیم الشان اصلاح معاشرہ پروگرام کامیابی کے ساتھ ہمکنار






پیپل نیر : مورخہ 10اگست 2025بروز اتوار کو بمقام ثناء ہال پمپل نیر میں ایک عظیم الشان اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد زیرصدارت مولانا شکیل احمد قاسمی صاحب (جنرل سیکرٹری جمعیت علماء دھولیہ) کے بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔


الحمد للہ جمعیتہ علماء پمپل نیر نے کافی اچھی محنت کرکے پروگرام میں چار چاندلگایا۔جس میں ڈاکٹر سعید صاحب(صدر پمپل نیر)  توصیف سید صاحب(جنرل سیکرٹری) اظہر شیخ ، ذاکر شیخ ، ہاشم سید ، وسیم شیخ ، نہال شیخ ، شیخ اویس ، شیخ جاوید پٹھان ، صاحبان کے علاوہ اور بھی احباب نے قربانی دی، مفتی صدیق صاحب کی تلاوت کے ذریعہ پروگرام کا آغاز ہوا ، نعت شریف کا نذرانہ حافظ داؤد صاحب نے پیش کیا ، الحاج مشتاق صوفی صاحب نےجمعیتہ علماء کا تعارف ، جمعیتہ علماء کے اغراض مقاصد ، جمعیتہ علماء کی خدمات اور قانونی امداد پر بہت اچھے طریقے سے روشنی ڈالی ، جنگ آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کو بتایا، جمعیت علماء کے قیام کے مقصد کو واضح کیا، اور جمعیت علماء ملک میں کیسی کیسی خدمات انجام دے رہی اس موضوع پر مفصل بات کی ، بعدہ ، حاجی محمد یوسف(پاپاسر) نے آج ہمارے لئے جمعیت علماء سے جڑنا کیوں ضروری ھے اس پر اپنے خیال کا اظہار بہت شاندار انداز میں پیش کیا، تعلیم پر زوردیا، اور ہمارا کوئی بھی مسئلہ آتا ھے تو جمعیتہ علماء کام کرتی اس لیے جمعیتہ علماء سے جڑنا ھے،  اور بھی بھت اھم اھم باتوں کی طرف رہنمائی فرمائی ۔ 

الحمد اللہ، مولانا مبین یاسین ملی صاحب نے اصلاح معاشرہ کے لیے علمائے کرام کی ذمہ داری پر قرآن حدیث کی روشنی میں بہت ہی بہترین انداز میں ذمہ دارن کو سمجھایا، علمائے کرام کے ساتھ جڑنے کو کہا۔علمائے کرام کی بھی ذمہ داریوں کو  واضح کرکے بتایا بہت مفید باتوں سے آغاکیا ، مفتی عمران صاحب(پمپل نیر) نے معاشرے سے اختلاف ، نفرت ، نشے ، سود ، جیسی دیگر برائیوں کو کیسے ختم کیا جاۓ اس موقع پر بہت اچھے طریقے سے روشنی دال کر بتایا کہ ھم نشے کو سماج سے ختم کرنا چاہتے لیکن اپنے ہاتھ میں خود تمباکو ہے ۔ تو صرف بولنے سے کام نہیں بلکہ اپنی ذات سے کوئی بھی کام شروع کرناچاہئے ، دلوں کو  جو سکون ملے گا اللہ کے ذکر سے،  ظاہر اور باطل کیسے بنے گا اسکو تفصیل کےساتھ سمجھایا ،

آخر میں مولانا شکیل احمد قاسمی نے خطبہ صدارت میں فرمایا کہ تمام جمعیتہ علماء کے ذمہ داران کے سامنے ابھی جمعیتہ کا تعارف، اغراض و مقاصد، خدمات، قانونی امداد، جمعیت سے جوڑنا، اصلاح معاشرہ، نفرت، نشے سود پر بھت اچھے انداز میں باتوں کو سنا. میں آپ کو جمعیتہ علماء  کے تعلق سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں جمعیت علماء کیسے کاموں کو انجام دے رھی،  سنو آسام میں ساٹھ ہزار شہرت دلانے کاکام جمعیت نے کیا، جس میں .مسلمانوں کے ساتھ برادران وطن بھی شامل ھے، بے سہاراؤں کو سہارا دینے کا کام کیا، بابری مسجد کے معاملہ میں سب سے پہلے پٹیشن داخل کیا،ملک میں جو بھی مسئلہ اٹھتا اسکے لے صدر محترم اپنی آواز کو بلند کرتے اور بھت  اہم اہم  قیمتی  باتوں کو جمعیت علماء کے اراکین کے سامنے رکھا گیا، 

نظامت کے فرائض و شکریہ کی رسم  بہت اچھے انداز میں حافظ عمران صاحب نے انجام دی (ساکری)ساتھ میں انہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ھوا. الحمداللہ بہت بڑی تعداد میں اطراف سے ذمہ داران جمعیت علماء تشریف لائے اللہ پاک تمام کے آنے کو قبول فرمائے آمین .

 دھولیہ جمعیت علماء کے ذمہ داران  مولانا شکیل احمد قاسمی ، مولانا مبین یاسین ملی ، حافظ اختر سراجی ، الحاج مشتاق صوفی، ایاز احمد ایاز ، ڈاکٹر خلیل احمد ، یوسف پاپا سر، اعجاز رفیق احمد، نعمان سر، سلیم بھیا وغیرہ۔ حضرات تشریف لائے تھے . اللّٰہ رب العالمین سے دعاء ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس نقل و حرکت سے پورا ضلع کیا پورے ملک کو فائدہ پہونچائے ۔ آمین یارب العالمین ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages