src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 8 اگست، 2025

 4  خواتین نے 80 سالہ بزرگ کو 9 کروڑ کا چونا لگایا, 


ممبئی:  ایک 80 سالہ بزرگ کو آن لائن محبت تلاش کرنا اتنا مہنگا پڑ گیا کہ اس نے ساری زندگی کی کمائی گنوا دی۔ فیس بک پر 4 مختلف خواتین کی وجہ سے اسے 21 ماہ میں تقریباً 9 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ سائبر پولیس نے اب بزرگ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ بزرگ کو دھوکہ دینے والے لوگ مختلف تھے یا ایک ہی تھے۔


معلومات کے مطابق, جس بزرگ کو دھوکہ دیا گیا ہے وہ ممبئی میں اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ مقیم ہے۔ اپریل 2023 میں, اس نے فیس بک پر سروی نامی خاتون کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجی۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے اور سروی نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ لیکن کچھ دنوں بعد سروی نے اسے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی, جو بزرگ نے قبول کر لی۔ اس کے بعد دونوں نے آن لائن چیٹنگ شروع کی اور بعد میں واٹس ایپ نمبرز کا تبادلہ کیا۔ سروی نے بزررگ کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہو گئی ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ آہستہ آہستہ وہ اس سے پیسے مانگنے لگی۔ اس نے کہا کہ اس کے بچے بیمار ہیں۔


کچھ دنوں بعد کویتا نامی خاتون نے بزرگل کو واٹس ایپ پر میسج کیا۔ اس نے بتایا کہ سروی نے اسے اپنا نمبر دیا ہے اور وہ اس سے دوستی کرنا چاہتی ہے۔ کویتا اسے فحش پیغامات بھیجتی تھی اور اپنے بیمار بچوں کے علاج کے لیے پیسے بھی مانگتی تھی۔ دریں اثناء, دسمبر 2023 میں بزرگ کو ایک بین الاقوامی نمبر سے پیغامات موصول ہونے لگے۔ یہ بھی ایک خاتون کا نمبر تھا جو خود کو سروی کی بہن کہہ رہی تھی۔ اس نے اپنا نام دیناز بتایا اور کہا کہ سروی کی موت ہو گئی ہے۔ اس نے بوڑھے کو بتایا کہ سروی چاہتی ہے کہ وہ مرنے سے پہلے اس کے ہسپتال کے واجبات ادا کرے۔ اس نے گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی دکھائے اور بوڑھے آدمی سے پیسے بٹورے۔ جب بوڑھے نے اس سے رقم واپس کرنے کو کہا تو اس نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں اور خودکشی کی دھمکی دی۔


اس کے بعد ایک اور عورت کی انٹری ہوئی۔ جیسمین نامی خاتون نے اس بزرگ سے رابطہ کیا اور اپنا تعارف دیناز کی دوست کے طور پر کرایا۔ اس نے اس سے مدد کی درخواست کی۔ بزرگ نے اسے بھی پیسے دئیے۔ بزرگ کے پاس پیسے ختم ہونے پر اس نے اپنی بہو سے 2 لاکھ روپے ادھار لیے۔ اپریل 2023 اور جنوری 2025 کے درمیان، شکایت کنندہ نے چار خواتین کو 734 لین دین میں مجموعی طور پر 8.7 کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔ جب رقم کا مطالبہ جاری رہا تو اس نے اپنے بیٹے سے 5 لاکھ روپے مانگے۔ اس کے بیٹے نے اس سے پوچھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر اس نے اسے ساری حقیقت بتا دی۔ بیٹے نے اسے بتایا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد بوڑھا شخص بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ 22 جولائی کو بزرگ شخص نے سائبر پولیس ہیلپ لائن 1930 سے رابطہ کیا۔ 6 اگست کو سنٹرل سائبر پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages