جمعیۃ علماء ضلع پونے کی جانب سے امن و ایکتا کانفرنس کا انعقاد
پونے : 10 اگست بروز اتوار صبح 11 بجے جمعیۃ علماء ضلع پونے کی جانب سے امن و ایکتا کانفرنس زیر صدارت حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے بمقام دارالعلوم نذیریہ کلوڑ پونہ میں منعقد ہوئی، پروگرام کا آغاز مولانا قاری جہانگیر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے کی تلاوت کلام سے ہوا، جس میں جناب ڈاکٹر سدھارتھ ڈھینڈے سابق نائب میئر پونہ میونسپل کارپوریشن، نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی کے صدر جناب راہل ڈمبالے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے نے جمعیۃ علماء کی تاریخ اور اس کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی، مفتی افروز قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع پونے نے اصلاح معاشرہ پر اپنی کارکردگی پیش کی، اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع پونے کے ذمہ داران میں مولانا شفیق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، شبیر محمود مجاہد نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے، مفتی افروز قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع پونے، سکریٹری صاحبان جمعیۃ علماء ضلع پونے میں مولانا جاوید ندوی، محمد سراج انصاری، مولانا جہانگیر قاسمی، حافظ محمد الطاف، انیس احمد منیار، حاجی محمد کوثر شیخ، مفتی مسعود نعمانی ترجمان جمعیۃ علماء ضلع پونے، صادق پہلوان، حافظ عبدالقادر، مولانا عفان قاسمی، حافظ ابوالکلام، محبوب بھائی جیلانی، محمد آصف خان، حافظ نسیم، عتیق شیخ کے علاوہ سبھی جمعیۃ علماء ضلع پونے کے ذمہ داران موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں