src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت بنائے گئے نوائس پالیوشن کنٹرول کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت : ثناء ملک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 12 جولائی، 2025

انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت بنائے گئے نوائس پالیوشن کنٹرول کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت : ثناء ملک

 مہاراشٹر اسمبلی میں ثناء ملک نے ڈیسیبل کا معاملہ اٹھایا


انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت بنائے گئے نوائس پالیوشن کنٹرول کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت : ثناء ملک 









ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں ممبئی پولیس کی طرف سے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ڈیسیبل کی جانچ کرنے کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر کو مساجد سے اتارنے کے معاملے پر مسلم سماج کی طرف سے ناراضگی ظاہر کی گئی ہے اور پولیس پر نوائس پالیوشن کنٹرول کرنے کے نام پر یکطرفہ کاروائی کرنے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اس دوران مہاراشٹر اسمبلی کے رواں اجلاس میں آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اے پی) کی ترجمان اور انوشکتی نگر اسمبلی حلقے کی رکن اسمبلی ثناء ملک نے مہاراشٹر اسمبلی میں ڈیسیبل کا معاملہ اٹھایا۔

ثناء ملک نے مہاراشٹر اسمبلی میں کہا کہ ہم نے انوائرمینٹل ایکٹ ١٩٨٦ کے تحت نوائس پالیوشن کنٹرول کرنے کے لئے سن ٢٠٠٠ میں جو قانون بنایا ہے۔ اس میں اگر ہم دیکھتے ہیں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اس میں انڈسٹری کے جو ڈیسیبل کی حد مقرر کی گئی ہے وہ ٧٠ سے ٧٥ ہے، وہیں سائلنس زون کے لئے یہ حد ٤٠ سے ٥٠ ڈیسیبل تک ہے لہذا ہمیں اس ڈیسیبل لیول پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ثناء ملک نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ یہ مرکز کا معاملہ ہے لیکن ہم مہاراشٹر میں اس معاملے پر سروے کر کے مرکزی حکومت اور پارلیمنٹ کے پاس نظرثانی کی سفارش بھیج سکتے ہیں چونکہ آج اس میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں ڈیسیبل کے مسئلے پر ہنگامہ برپا ہے لیکن اگر ہم ایوان اسمبلی کا ڈیسیبل لیول چیک کرتے ہیں تو یہ ٦٠ کے اوپر ہے۔ ثناء ملک کی طرف سے مہاراشٹر اسمبلی میں ڈیسیبل کا معاملہ اٹھانے کے بعد ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ رکن اسمبلیثناء ملک نے جو معاملہ اٹھایا ہے۔ وہ بہت اہم ہے لہذا ہم ڈیسیبل لیول یا ایمبیئنس نوائس لیول کے تعلق سے غور کر کے ایک سفارش مہاراشٹر سے مرکزی حکومت کو بھیجیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages