src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 22 جولائی، 2025

 یہ شہید ایڈوکیٹ شاہد اعظمی ہیں جنہوں نے ممبئی ٹرین بلاسٹ میں پھنسائے گئے مسلمانوں کی بے گناہی کا مقدمہ بڑی بےخوفی اور بہادری سے لڑنا شروع کیا تھا تقریباً اکثر کی  بے گناہی کو ثابت کیا تھا اور لڑائی لڑ رہے تھے لیکن پھر انہیں قتل کردیا گیا تھا 

  ہمارے اس بہادر کو بھی دہشتگردی کے مقدمے میں سسٹم۔نے پھنسایا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ جانچ ایجنسیاں سفاک کھیل کھیل رہی ہیں ۔

 شاہد اعظمی نے سسٹم کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا وکالت کی اور سچائی اور ایمانی عزیمت کی طاقت سے لیس ہوکر میدان میں آئے، ظالموں کی نیند اڑا دی اور شہادت کو گلے لگایا، جمہوریت کے پردے میں چھپے ظالموں کو بےنقاب کیا۔

  آج جبکہ لوکل ٹرین بلاسٹ کے تمام ملزمین کو ہائیکورٹ نے بری کردیا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اس جانباز کو یاد کریں ان کی شہادت کو سلام کریں، ان کے لیے خراج تحسین کی مجلسیں منعقد کریں اور یہ سوال پوری قوت سے اٹھائیں کہ ممبئی لوکل ٹرین کے اصلی بمبار کون تھے؟ اور شاہد اعظمی کو شہید کرنے والے قاتل کون تھے؟ کیا سسٹم ان کے قتل میں شامل تھا۔

شہید اعظمی کو سلام ان کا تذکرہ ہندوستان میں سسٹم کی ظلم و بربریت کےخلاف ہمیشہ زندہ رہےگا اور ملت کی خاطر ان کی عظیم قربانی ہمیں اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا حوصلہ دیتی رہے گی۔

اللہ تعالیٰ شاہد اعظمی کی قبر کو نور سے بھردے۔

✍️: سمیع اللہ خان

https://www.facebook.com/share/p/16jtyfJVKn/

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages