src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء ضلع پونے کی اہم میٹنگ کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 16 جون، 2025

جمعیۃ علماء ضلع پونے کی اہم میٹنگ کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال

 جمعیۃ علماء ضلع پونے کی اہم میٹنگ کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال







پونے (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع پونے کی اہم میٹنگ 15 جون 2025 بروز اتوار بعد نماز مغرب دارالعلوم نذیریہ کلوڑ پونہ میں زیر صدارت حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے منعقد ہوئی، میٹنگ کا آغاز حافظ محمد الطاف سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے نے میٹنگ کے ایجنڈے پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح جمعیۃ علماء ہند امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل کی سربراہی میں وقف ایکٹ کے خلاف مقدمہ لڑ رہی ہے اسی طرح حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند نے مدارس کے تحفظ کے لئے اعظم گڑھ میں مدارس کو در پیش مسائل کے حل کے لئے تحفظ مدارس کنوینشن اجلاس منعقد کیا، جمعیۃ ضلع پونے کو کس طرح مضبوط کیا جائے اس پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،میٹنگ میں مولانا شفیق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے کی والدہ محترمہ اور شبیر محمود مجاہد نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے کے بڑے بھائی نذیر مجاہد اور مرحومین کے لئے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا، اس میٹنگ میں چاروں نائبین صدر مولانا شفیق احمد قاسمی، مولانا مجاہد بیتی، شبیر محمود مجاہد،‌ محمد حبیب اللہ شیخ، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے، مفتی افروز قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع پونے، سیکریٹری صاحبان جمعیۃ علماء ضلع پونے مولانا جہانگیر قاسمی، حافظ الطاف صاحب، حاجی محمد کوثر شیخ، انیس احمد منیار، مفتی مسعود نعمانی ترجمان جمعیۃ علماء ضلع پونے، مولانا خلیق احمد قاسمی، مولانا عفان قاسمی،‌ حافظ سید جنید، حافظ معین الدین، محمد یامین انصاری، صادق پہلوان، محبوب جیلانی، صغیر انصاری، آصف خان کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages