تحفظ اوقاف اجلاس جالنہ کے لئے پورے ضلع میں گہما گہمی
جالنہ: حکومت ہند نے مسلمانوں کے خلاف سیاہ وقف قانون پاس کیا ہے اس کی مخالفت میں پوری ملت اسلامیہ ہند مظر و بے چینی محسوس کررہی ہے اسی ذیل میں تحفظ اوقاف کمیٹی مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کی تحریک پر ایک زبردست احتجاجی اجلاس ٢٨- جون سنیچر کو عید گاہ میدان قدیم جالنہ میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی مدظلہ العالیٰ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ فرمائیں گے ان کے بورڈ معزز اعلی عہدے داران بھی اس میں مدعو ہیں نیز ریاست مہاراشٹر کے اکابر علماء کرام و دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماء جلسہ کی رونق میں اضافہ کریں گے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے علماء کرام ائمہ مساجد اور حفاظ عظام اپنی قیمتی مشغولیات کے باوجود مسلسل اپنے خطبات و اعلانات کے ذریعہ جدوجھد کررہے ہیں تشہیری کمیٹی کے ارکان محلہ محلہ کارنر میٹنگز منعقد کررہے ہیں شہر کے سیاسی و سماجی قائدین اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے خواص طبقے کے درمیان محنت کررہے ہیں ، دعوت وتبلیغ کے احباب نے خصوصی دعاؤں ، پورے ضلع میں اس اجلاس کی دعوت اور انتظامی امور میں حصہ لیا ہے ،خواتین کے مابین محنت کے لیۓ ان سے متعلق بہنیں کوششیں کررہی ہیں، آج جمعہ کو پورے ضلع کی مساجد میں اجلاس کے لیۓ بیانات اور اعلانات کئے گئے ، نوجوانوں کی ٹیم جلسہ گاہ کے انتظامات میں مصروف ہے ، کونسلر و وکلاء پولس و حکومت کے ذمّہ داروں کے رابطہ میں ہیں ، ایک جماعت جو اس کالے قانوں کے مالہ وماعلیہ سے واقفیت رکھتی ہے اور اس کے ذریعہ یا آئیندہ دیگر اقلیتوں پر بھی اس کے مضر اثرات پڑھ سکتے ہیں ان کو سمجھانے اور برادران وطن کو بھی اس اجلاس میں لانے کے مسلسل کوشاں ہیں ، اجلاس کا جو ماحول بن رہا ہے اس کے حساب سے عوام الناس میں چرچا ہے کہ موسم مخالف بھی اور بارش کا بھی سامنا کرناپڑا توہم چھتریوں کے ساتھ پروگرام میں ڈٹے رہیں گے ،
اس طرح تحفظ اوقاف اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے ضلع جالنہ کا ہر فرد اپنی ممکنہ کوشش اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مصروف العمل ہے خدا تعالٰیٰ کی ذات سے امید ہے یہ اجلاس اجتماعی کوششوں اور جدوجھد کی بناء پر کامیابی سے ہم کنار ہوگا،
تحفظ اوقاف کمیٹی مسلم پرسنل لاء کے ذمّہ داران مفتی عبد الرحمن صاحب نائےگاؤی قاضی شریعت جالنہ مولانا عبد الرؤف ندوی کنوینر تحفظ اوقاف کمیٹی ، مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نقیب امارت شرعیہ جالنہ ، شیخ مجیب سر سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر ، مفتی فہیم جمعیت علماء محمود مدنی،سید شاکر سر ناظم علاقہ ، محمد قاسم اعجاز صدیقی جمعیت علماء ارشد مدنی جالنہ ، لیاقت علی خان یاسر وحدت اسلامی ، اسد اللہ رضوی ایم ڈی ایف ، فیروز علی مولانا مسلم وکاس پریشد احمد نور سر جرنلسٹ و دیگر ارکان کمیٹی نے برادران اسلام سے مزید درخواست کی ہے کہ اس عظیم الشان احتجاجی اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنی ہر طرح معاونت فرمائیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں کہ یہ اجلاس آسمانی و زمینی شرور وفتن سے محفوظ رہے ،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں