ڈاکٹر قاضی نور فاطمہ عظیم الدین کا تاریخ ساز کارنامہ۔۔۔ BUMS میں گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک سے یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کر لیا۔
نور عظیم کا عظیم نورانی کار نامہ۔۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام چلنے والے معروف ادارے اقراء عبدالرزاق کالسیکر یونانی میڈیکل کالج، شرسولی روڈ کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر قاضی نور فاطمہ عظیم الدین نے مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (MUHS) میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے بی یو ایم ایس فائنل ایئر میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں اول مقام اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
یہ کارنامہ صرف ایک سال کی محنت کا نتیجہ نہیں، بلکہ نور فاطمہ نے مسلسل تین سال سے گولڈ میڈلز حاصل کر کے ایک تاریخی ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ ادارے، اساتذہ، والدین اور شہر جلگاؤں کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ادارے میں اس عظیم کامیابی کی خوشی میں پرتپاک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر سوسائٹی الحاج عبدالکریم سالار، سیکریٹری محمد اعجاز ملک، محمد ظفر شیخ، عرفان سالار، محمد جاوید شیخ سمیت دیگر معزز اراکین نے طالبہ کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سوسائٹی نے کہا"اگر کچھ بڑا حاصل کرنا ہے تو مسلسل محنت، وقت کی پابندی، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ساتھ ضروری ہے۔ نور فاطمہ کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔" کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقدوس، وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد شعیب شیخ، اور سینئر اساتذہ ڈاکٹر عظیم قاضی، ڈاکٹر نسیم شیخ، ڈاکٹر سمینہ، ڈاکٹر سمیہ، ڈاکٹر رہنما و دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے طالبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔اقراء کالسیکر یونانی میڈیکل کالج نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ معیاری تعلیم، مخلص اساتذہ، اور باصلاحیت طلبہ کے امتزاج سے ادارہ ہر سال یونیورسٹی میرٹ لسٹ میں اپنی شناخت قائم رکھتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں