src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 26 اپریل، 2025

 کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے لیے مہاراشٹر ٹیم میں سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن جلگاؤں کے تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ کا انتخاب ۔





جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز  پونے اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ناگپور نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، پٹنہ-بہار کے لیے مہاراشٹر سیپک ٹکارا بوائز اینڈ گرلز ٹیم کا انتخاب کیا۔ ان  انتخابی مقابلوں کا انعقاد 22 سے 23 اپریل تک ناگپور کے  اسپورٹس کمپلیکس مانکاپور میں کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں ریاست مہاراشٹر کے کل 54 لڑکوں اور 24 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ سلیکشن ٹیسٹ کے موقع پر ڈپٹی ڈائرکٹر آف اسپورٹس شیکھر پاٹل، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مسز پلوی داترے، ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر یوگیندر جی پانڈے، سلیکشن کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر امیت کنور، گنیش مالوے، مرزا آصف اقبال، ڈاکٹر ونۓ مون، روی بکواڈ موجود تھے۔مہاراسٹر اسٹیٹ ٹیم میں اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاؤں کے تین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ان کے اسم گرامی شیخ فیضان رئیس، سید، ثاقب عمران، سید اویس عاصم علی ہیں، انہی کے ساتھ اسی اسکول کے اسپورٹس ٹیچر مرزا آصف اقبال کو  بطور کوچ منتخب کیا گیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر کی یہ ٹیم 5 سے 10 مئی 2025 تک پٹنہ، بہار میں منعقد ہونے والے قومی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ تمام منتخب کھلاڑیوں اور کوچ کو سابق ایم ایل اے چندرکانت سوناونے، سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو صدر، اے ٹی ایم کے صدر اعجاز ملک، اسپورٹس آفیسر رویندرا نائک، ڈاکٹر امیت کنور پرنسپل بابو شیخ، وائس پرنسپل ایس ایم فاروق، سپروائزر نعیم بشیر، راجیش جادھو، پروین پاٹل، پرشانت جگتاپ اور اسپورٹس ہیڈ وسیم مرزا، اسپورٹس ٹیچر شہباز شیخ، مظفر شیخ و اساتذہ  کرام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages