src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 اپریل، 2025

 *املنیر شہر میں جلگاؤں وقف کوارڈینیشن کمیٹی کا عظیم الشان جلسہ*

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)

 شہر کے ذمہ داران مفتیان،ائمہ کرام،دانشوران شہر اور علمائے دین کی موجودگی میں مورخہ 20 اپریل بعد نماز عشاء غوثیہ مدرسہ کے وسیع ہال میں وقف بچاؤ،دستور بچاؤ کے لیے مسلم پرسنل لاء بورڈ جلگاؤں وقف کوآرڈینیٹشن کمیٹی کا عظیم الشان جلسہ الحاج عبدالکریم سالار کی صدارت منعقد ہوا ،مہمان مقررین میں سید ایاز علی نیاز علی (صدر سنی جامع مسجد نعمت پورا جلگاؤں) اعجاز ملک (جنرل سیکرٹری راشٹروادی کانگرس مہاراشٹر )راغب جاگیردار (جمعۃ العلماء ہند محمود مدنی) شٹعبداللہ سر( امیر جماعت اسلامی جلگاؤں شہر) ایڈوکیٹ زبیر شیخ دھولیہ نے اپنی تقاریر میں وقف کی ملکیت اور نئے قانون سے ہونے والے نقصانات سے سامعین کو واقف کراتے ہوئے اس کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی صدارتی خطبے میں مسلم پرسنل لاء بورڈ جلگاؤں کے وقف کمیٹی کے کوارڈینیٹر الحاج عبدالکریم سالار نے کس طریقے سے گزشتہ پانچ برسوں میں بل لانے کے پہلے ہمیں اور برادران وطن کو یہ کہہ کر گمراہ کیا کہ اوقاف کی ملکیت ریلوے اور فوج کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ایسا غلط وہم پیدا کیا،جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور آپ نے تین ریاستوں کے چار مندروں کی ملکیت  کا گوشوارہ پیش کیا کہ ہماری ملکیت کی ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی وغیرہ وغیرہ جو ملک کے دستور کے عین منافی وقت ترمیمی ایکٹ 25 بنا کر حکومت نے دستور ہند کی پامالی کی ہے کوئی بھی ترمیم اگر شہریوں کے بنیادی حقوق ختم کرتی ہے تو اسے قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور حکومت یہ کالا قانون کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں کر سکتی ا سی لیے سپریم کورٹ نے جزوی طور پر اس پر روک لگائی ہے لیکن ہمیں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق اپنی پرامن تحریک جاری رکھنی ہوگی جس کے تعلق سے وقت انے پر ہم پورے ضلع کے ہمارے مسلم اور غیر مسلم سیکولر بھائیوں سے اس میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے تاکہ یہ تحریک 7 جولائی تک جاری رکھیں۔ پروگرام میں شہر کے جو عمائدین شریکِ تھے ان میں قابل ذکر  مولانا رحمان صاحب کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، فیروز مستری  حاجی شیداء ،عبدالستار ماسٹر،ایڈوکیٹ شکیل قاضی، راجو علاؤالدین، سلیم ٹوپی سابق ممبر، اخلاق سر،احتشام بھائی ،عمران شیخ،غلام نبی مولانا فیاض صاحب ،مولانا نوشاد عالم وغیرہ موجود تھے نظامت مولانا ریاض قاضی نے بخوبی انجام دی ،مفتی ذاھد حسین صاحب کی دعاؤں پر اختتام ہوا جلسہ اس قدر کامیاب ہوا کہ رات دیر تک مسلسل چلتا رہا پھر بھی سامعین کرام کی تشنگی بافی رہی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages