src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اقراء اردو ھائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی پروگرام کا کامیاب انعقاد۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 اپریل، 2025

اقراء اردو ھائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی پروگرام کا کامیاب انعقاد۔۔۔

 اقراء اردو ھائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی پروگرام کا کامیاب انعقاد۔۔۔







جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قراء اردو ھائی اسکول جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر کی صدارت میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر  جینتی پروگرام انعقاد کیا گیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں موصوف نے کہا کہ ہندوستان ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی خدمات کو کبھی فراموش  نہیں سکتا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو دستور کا معمار کہا جاتاہے۔ انہوں نے کئی ممالک کے دستور کا مطالعہ کرکے دیگر ممبران کے ساتھ ایک ضخیم کتاب ہندوستان کے دستور کی شکل میں ترتیب دی۔ وہ بہت دوراندیش تھے ۔تمام مذاہب کا احترام کرتے تھے۔ انہیں کئی یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریوں سے نوازا ہیں ۔ ہمیں ان  کے مرتب کردہ دستور پر عمل کرنا چاہیے ۔اس موقع پر سینیئر معلمہ خان فرحت تبسم مبین ، ڈاکٹر انیس الدین علاوءالدین شیخ، پٹھان واجد یوسف، رضوان لطیف شیخ سیف، شوقت علی، مزکر شیخ اساتذہ اکرام موجود تھے۔ نہم جماعت کے طالب علم دانیال احتشام ملک کی تلاوت قران سے  اغاز ہوا۔ ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی حالات زندگی ، بھارت کے دستور سے واقف کرانا، دستور نے ہمیں کون کون سے حقوق  اختیارات و فرائض دیے ہیں کا طلبہ کو علم ہو، ان کی خدمات طلباء کو معلوم ہوں ان مقاصد کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پٹھان واجد نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے تعلیمی سفر کو پیش کیا۔ خان فرحت تبسم مبین  نے سیاسی خدمات کی معلومات پیش کیں.نظامت کا فریضہ صفوان وسیم نے تو رسم شکریہ ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے ادا کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages