src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی میں تصوف پر خصوصی نشست۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 اپریل، 2025

بھیونڈی میں تصوف پر خصوصی نشست۔

   بھیونڈی میں تصوف پر خصوصی نشست۔


 . کم کھاؤ، کم بولو، کم سوؤ — علامہ وقار احمد عزیزی کا روح پرور خطاب.








جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مورخہ 14 اپریل 2025 کو گلشنِ عزیزیہ بھیونڈی میں ایک نہایت بابرکت اور روحانی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں معروف عالمِ دین، بانی و سرپرستِ گلشن عزیزیہ، علامہ وقار احمد عزیزی نے "تصوف میں کم کھانے، کم بولنے اور کم سونے کی اہمیت" کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمایا۔علامہ موصوف نے نہایت پراثر اور مدلل انداز میں تصوف کے بنیادی اصولوں کو بیان کیا۔ آپ نے فرمایا کہ: "جو شخص اپنی خواہشات پر قابو پا لیتا ہے، وہی حقیقی سالکِ راہِ حق بنتا ہے۔ کم کھانے سے جسمانی خواہشات پر قابو، کم بولنے سے دل و دماغ میں سکون، اور کم سونے سے روح کو بیداری نصیب ہوتی ہے۔"آپ نے امام احمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ذکرِ خیر فرمایا اور بتایا کہ وہ نہ صرف امام غزالیؒ کے چھوٹے بھائی تھے بلکہ خود بھی ایک بلند پایہ صوفی، مفسر اور عارف تھے۔ ان کی شہرۂ آفاق تصنیف "سوانح العشاق" عشقِ الٰہی اور فنا فی اللہ کی گہرائیوں کی ترجمان ہے۔ امام احمد غزالی فرماتے ہیں:محبت وہ شعلہ ہے جو دل کو جلا کر رکھ دیتی ہے، اور عاشق وہی ہے جو اپنے آپ کو مٹا کر صرف محبوب کو باقی رکھے۔"اس پُرنور محفل میں علاقے کے معتبر علمائے کرام و ذی وقار شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں مدرسہ ھٰذا کے ناظم اعلٰی مفتی محمد عاقب کھربے، مفتی فیض احمد مصباحی، مفتی محمد صاحب، اور مفتی ساجد پٹیل بطورِ خاص شامل رہے۔ ہر شخص نے علامہ عزیزی کی بصیرت افروز باتوں کو نہایت انہماک سے سنا اور تصوف کی گہرائیوں میں جھانکنے کی کوشش کی۔

محفل کا اختتام علامہ وقار احمد عزیزی کی دلگداز دعا پر ہوا، جس میں امت مسلمہ، نوجوان نسل، تعلیمی اداروں، اور پورے معاشرے کے لیے اصلاح و فلاح کی دعائیں کی گئیں۔ فضا میں سکون، دلوں میں نرمی، اور روح میں تازگی محسوس کی گئی۔

یہ نشست نہ صرف علمی بلکہ روحانی تربیت کا ایک نادر موقع تھی، جس کے اثرات شرکاء کے دل و دماغ پر دیرپا رہیں گے۔ گلشنِ عزیزیہ کی یہ کوشش تصوف کی روشنی کو عام کرنے کی جانب ایک کامیاب قدم ہے۔سے متعلق شعبہ نشرواشاعت کے صدر مومن فیاض نے بتایا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages