src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اینگلو اردو جلگاؤں کے نیشنل اسکول سیپک ٹکارا مقابلے کے لیے تین کھلاڑی منتخب. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 اپریل، 2025

اینگلو اردو جلگاؤں کے نیشنل اسکول سیپک ٹکارا مقابلے کے لیے تین کھلاڑی منتخب.

 اینگلو اردو جلگاؤں کے نیشنل اسکول سیپک ٹکارا مقابلے کے لیے تین کھلاڑی منتخب۔






جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) امپھال [منی پور] میں 15 سے 21 اپریل تک نیشنل اسکول سیپک ٹکارا کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان مقابلوں میں *شیخ فیضان رئیس* اور *سید ثاقب عمران* کو ریاست مہاراشٹرا کے 19 سال کے لڑکوں کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے  اسی کے ساتھ *سید اویس  عاصم* کو بھی 17 سال کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم 14 اپریل کو بھنڈارا سے امپھال [منی پور] کے لیے روانہ ہوگی۔ قومی کھلاڑی اشفاق شیخ یونس نے  ان تینوں کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ سیٹ تحفے میں دیئے۔ اے ٹی ایم  اور سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز ملک، سابق ایم ایل اے چندرکانت سونونے، ایگزیکٹیو صدر رویندر نائک، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈاکٹر پردیپ تلویلکر، اسپورٹس گائیڈ سینئر کھلاڑی اقبال مرزا، پرنسپل بابو شیخ، وائس پرنسپل ایس ایم فاروق، سپروائزر نعیم بشیر، پرشانت جگتاپ، اسپورٹس ٹیچر شہباز شیخ، وسیم مرزا، آصف مرزا ،مظفر شیخ، امیر خان فیضان شیخ اور اساتذہ نے مبارکباد دیتے ہوۓ ستائش کی۔ یہ امر باعث فخر ہے کہ ایک ہی ادارہ کے تین کھلاڑی قومی سطح پر منتخب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع کے کھیلوں کی دنیا میں خوشی کی فضا نظر ارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages