src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایاز محسن الیکٹرانکس ڈیجیٹل میڈیاکے ضلع صدر منتخب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 13 اپریل، 2025

ایاز محسن الیکٹرانکس ڈیجیٹل میڈیاکے ضلع صدر منتخب

 ایاز محسن الیکٹرانکس ڈیجیٹل میڈیاکے ضلع صدر منتخب






جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : مہاراشٹر اسٹیٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ریاستی سطح کا کنونشن میرج سانگلی میں اعلیٰ پیمانے پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر چندرکانت دادا پاٹل، وزیر جے کمار گور، ایم پی وشال پاٹل، ایم ایل اے گوپی چند پڈالکر، اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس سنیل پھولاری، سانگلی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھوگے، سینئر صحافی اور مہاراشٹر اسٹیٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ممبئی کے ریاستی آرگنائزر سنجے بھوکرے وغیرہ موجود تھے۔ جلگاؤں سے نیوز 24 چینل کے نمائندے ریاستی جنرل سکریٹری ایاز محسن کو وشواس راؤ اروٹے، سینئر صحافی اشوک وانکھیڑے، اور مہاراشٹر راجیہ پترکار سنگھ ڈیجیٹل ریاستی صدر سدھارتھ بھوکرے کی موجودگی میں تنظیم کے الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کا جلگاؤں ضلع صدر کے عہدہ پر تقرر کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز محسن نے اللہ عزوجل کا سب  سے پہلے شکر ادا کیا اور کہا کہ تمام سینئرز اور نوجوان صحافیوں کے تعاون اور تمام پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل، اور سوشل میڈیا کی رہنمائی،  اور تعاون سے ہم صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی خصوصاً صحت اور طب سے متعلق خدمات سرانجام دیں گے۔ ہم صحافیوں کے لیے 'خدمت، تحفظ، مساوات کے اصول پر کام کریں گے... عنقریب ہم اپنے  ضلع میں مختلف تعلقہ صدور اور مختلف عہدوں کا انتخاب کریں گے اس شعبہ سے منسلک اور دلچسپی رکھنے والے ایاز محسن سے 9595529600 پر رابطہ کرسکتے ہیں کی اپیل کی گئی ہے۔اس انتخاب پر  علاقائی نائب صدر کشور رئیساکڑا، ڈویژنل آرگنائزر، بھونیش بہونے، خاندیش اردو کونسل کے صدر عقیل خان بیاولی سیکریٹری سعید پٹیل، نوشاد حمید، صحافی اعجاز شاہ اور دیگر تعلیمی ادبی صحافتی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ عیاں ہوں کہ موصوف ضلع جلگاؤں کے منتخب ڈگری یافتہ صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں انتہائی برق رفتاری اور غیر جانبدارانہ صحافت کے لیے جانے جاتےہیں گزشتہ دو دہائیوں سے میدان صحافت میں ڈٹے ہوئے ہیں ساتھ ہی بہترین ناظم و کامنٹیٹر کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت رکھتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages