src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وقف تحقیقاتی بل واپس لیں صدر جمہوریہ ہند کو ضلع مجسٹریٹ کی معرفت محضر پیش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 19 مارچ، 2025

وقف تحقیقاتی بل واپس لیں صدر جمہوریہ ہند کو ضلع مجسٹریٹ کی معرفت محضر پیش

 وقف تحقیقاتی بل واپس لیں صدر جمہوریہ ہند کو ضلع مجسٹریٹ کی معرفت محضر پیش







جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جلگاؤں کی مختلف سماجی، تعلیمی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طور پر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مجوزہ وقف تحقیقاتی بل کو واپس  لیں کیونکہ یہ بل بھارتی آئین اور مسلم طبقہ کے خلاف ہے، لہٰذا اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ اس حوالے سے معزز صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو جلگاؤں ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔اس موقع پر مجلس مشاورت مہاراشٹر کے سیکریٹری اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار، علماء کونسل کے صدر قاضی مزمل ندوی، جماعت اسلامی ہند کے سہیل امیر، جمعیت علمائے ہند کے معاون سیکریٹری راغب احمد، ایم آئی ایم کے ریاض باغبان، کھاٹک سماج کے صدر حاجی ابراہیم کھاٹک،اور الطاف کھاٹک، سماج وادی پارٹی کے رضوان جاگیردار، اممن فاؤنڈیشن کے شاہد ممبر، قادریہ فاؤنڈیشن کے صدر فاروق قادری، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سلیم انعامدار‌ ، مدینہ مسجد کے سیکریٹری شبیر گُلشیر اور سید صادق، بسم اللہ مسجد کے مشتاق بادلی والا،صیقلگر سماج کے افضل خان پٹھان، جمعیت علمائے ہند کے مولانا محمد شاہد، عیدگاہ ٹرسٹ کے زکی پٹیل، مسجد لطیف کے صدر شیخ نثار کاکر، ایم پی جے کے محمود خان، بھارت مکتی مورچہ کے فہیم پٹیل، حضرت بلال رضی اللہ عنہ ادارے کے صدر عقیل پہلوان سمیت دیگر سماجی کارکنان ضلع مجسٹریٹ آفس پہنچے اور ضلع مجسٹریٹ آیوش پرساد کو  مطالباتی محضر پیش کیا ۔اس موقع پر موصوف نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا تیقن کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages