آئیڈیل ایسوسی ایشن کی دعوت افطار ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) آئیڈیل سلیس ایسوسی ایشن جلگاؤں ضلع کی منفرد تنظیم ہے جو سلیس سے وابستہ افراد کا متحدہ پلیٹ فارم ہے طویل عرصہ سے تعلیمی،ثقافتی و ترقیاتی کاموں کی وجہ سے تنظیم دور دراز کے علاقوں میں بھی متعارف ہے اسوسی ایشن نے سلیس اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کو جوڑنے کی خاطر اجتماعی دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔ شہر کے مرکز ی و کثیر مسلم آبادی علاقہ مہرون کے ایچ جے تھیم کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوئ۔ جس میں ضلع بھر کے سلیس سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔آغاز ذیشان خان یعقوب خان کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔ صدارتی انتخاب کا اعلان فیضان نے کیا صدارت کے لئے الحاج عبدالکریم سالار سابق ڈپٹی میئر کا نام پیش کیا گیا اسرار دیشمکھ نے اس کی تائید کی ۔ بعدازاں مہمانان کا استقبال اور گُل پوشی بالترتیب مناف شیخ , مجاہد پٹھان ، یعقوب خان جاوید شیخ ،بختیار شیخ ، عابد شیخ ،وقار شیخ ،اظہر حسین ، رئیس باغبان ، عرفان عباسی متین شاہ اور الفرا ز نے کیا ۔
افتتاحی کلمات ایسوسی ایشن کے صدر مناف شیخ نے پیش کیے ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ہند ضلع جلگاؤں سہیل امیر نے رمضان میں امت کے نوجوانوں کا رول اور اس کے ساتھ دعوتِ اسلام کے فرائض پر مفصل روشنی ڈالی ۔ حالات حاضرہ میں سلیس سے وابستہ نوجوانوں کی زمہ داریوں کی نشان دہی کی ۔ صدارتی خطبہ سابق ڈپٹی میئر الحاج عبدالکریم سالار نے دیا اور ایسوسی ایشن کے نوجوانوں کو جہد مسلسل اور افطار پارٹی کے بہترین انتظامات پر مبارک باد پیش کی منصوبہ بندی کے ساتھ گامزن رہنے کی تاکید کی اور ھم وطن بھائیوں کو دعوت اسلام و اسلام کے پیغام کو فروغ دینے پر زور دیا ۔۔
مہمانان خصوصی کےطور پر سلیم انعام دار ، حمید شاہ، آصف شاہ ، نعیم بادلی والا انیس شاہ حاضر تھے شاعر صابر مصطفیٰ آبادی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ایسوسی ایشن کے زمہ دران کے ساتھ مشرف شیخ ،سیّد رضوان ، متیں شاہ ،اظہر قاضی ،شیخ حنیف ،کاشف شیخ ، ارسلان پٹھان ، آصف باغبان ، مستقیم شاہ اور عبدالرشیدشیخ نے محنت کی ۔
ضلع جلگاؤں کے دیگر علاقوں سے سلیس وابستہ زمہ داران وسیم شیخ ،عارف علی، رئیس شیخ اور دیگر رفقاء نے شرکت کی۔ افطار دعائیں و عشائیہ پر اختتام عمل میں آیا ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں