src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اورنگ زیب اسٹیٹس معاملہ: مسجد کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے : مولانا حلیم اللہ قاسمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 3 مارچ، 2025

اورنگ زیب اسٹیٹس معاملہ: مسجد کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے : مولانا حلیم اللہ قاسمی


اورنگ زیب اسٹیٹس معاملہ : 



مسجد کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے : مولانا حلیم اللہ قاسمی











ممبئی 3/ مارچ: مہاراشٹر کے رائے گڑھ تعلقہ کے ساکھر نامی مقام پر نابالغ مسلم لڑکے کے ذریعہ مبینہ طور پر اورنگ زیب کی تصویرواٹس اپ پر اسٹیٹس رکھنے کے بعد علاقے میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا جس کے بعد کچھ شر پسندوں نے علاقے کی ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچایا اور اس کی بے حرمتی بھی کی۔ یہ واقعہ1/ مارچ سنیچر کی شب کا ہے۔ واقعہ کی اطلاع جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ دار ڈاکٹر عبدالمنان نے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی کو دی جس کے بعد مولانا حلیم اللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء کے مقامی ذمہ داران سے رابطہ قائم کرکے علاقے کی صورت حال جاننے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیئے انہیں ہدایت دی اور ان سے علاقے کا دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ دفتر روانہ کرنے کی گذارش کی۔
اس تعلق سے ممبئی میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہاکہ ستارہ پونے روڈ پر ویلے نامی گاؤں کے پاس ایک چھوٹے سے دہیات جس میں مسلمانوں کے بارہ پندرہ مقانات ہیں اور ایک مسجدہے جس کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا ہے لیکن ابتک پولس نے شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ مقامی لوگوں سے ملنے والی جانکاری کے مطابق بیرون دیہات کے درجنوں افراد نے پہلے مورچہ نکالا اور پھر مسلمانوں کے خلاف نازیبا بیانات دیئے اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچایا۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ جس لڑکے نے مبینہ طور پر اورنگ زیب کا اسٹیٹس لگایا تھا وہ دو سالوں سے پونے میں رہتا ہے اور اس کے والد کے مطابق وہ ذہنی مریض ہے نیز مقامی افراد اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے تھے لیکن بیرون علاقے کے شرپسندوں نے معاملے کی نوعیت کو غنیمت جان کر علاقے کا امن خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پونے دیہات سپرنٹنڈنٹ آف پولس پنکج دیشمکھ سے مسجد کو نقصان پہنچانے اور علاقے کا امن خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر دج کرتے ہوئے انہیں فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے پونے دیہات پولس کی جانب سے علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیئے کی جانے والی بروقت کارروائی پر ان کی ستائش بھی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages