src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضلع جلگاؤں میں پولیس پر حملوں کے خلاف احتجاج اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ : ایکتا سنگھٹنا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 21 فروری، 2025

ضلع جلگاؤں میں پولیس پر حملوں کے خلاف احتجاج اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ : ایکتا سنگھٹنا

 ضلع جلگاؤں میں پولیس پر حملوں کے خلاف احتجاج اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ : ایکتا سنگھٹنا







جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ایکتا سنگھٹنا جلگاؤں کے وفد نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات کی اور جلگاؤں ڈسٹرکٹ پولیس فورس پر امرٹی، اور پالدھی میں ھوۓ غنڈوں کے حملے کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کی ان غنڈوں پر قانونی کاروائی کرکے ان کے پر کاٹنے اور لگام لگانا ضروری ورنہ ان کی غنڈا گری بڑھ سکتی ہے 

  

مطالبہ میں درج واقعات

  

31 دسمبر کو قصبہ پالدھی میں 23 دکانوں کو نظر آتش کرنے کے معاملے میں مفرور ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ۔


 پیپلگاؤں ہریشور دیہات میں ایک غنڈے نے ثانیہ بی نامی خاتون کو اغوا کر لیا ہے، جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔



 نمبھورا پولیس تھانہ علاقہ کے بلواڑی میں مولانا عرفان خان رسول خان پر بزدلانہ حملے کے ملزم پون کھراٹے کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔



 شرسولی میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کے شبہ میں یوسف شیخ کو برہنہ کر کے مارا پیٹا گیا، ابھی تک شکایت درج نہیں ہوئی۔اس کی بیوی کی شکایت صرف این سی کے طور پر درج کی گئی تھی جبکہ حقیقت میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور اسے درج نہیں کیا گیا تھا۔مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ کیس کے تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔


 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک نکھاتے کی یقین دہانی ایکتا سنگھٹنا کے وفد نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک نکھاتے سے ملاقات کی اور بات چیت کی اور  انہیں بتایا کہ یہ تمام واقعات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، لیکن ملزمان کے خلاف سخت کارروائی یا گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بڑھ رہے ہیں اور چونکہ وہ سنگین جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں، اگر بروقت کاروائی نہ کی گئی تو ضلع جلگاؤں میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو جائے گی۔ لہذا فوری طور پر مناسب قانونی کاروائی ہونی چاہئے 

  وفد میں  فاروق شیخ، ندیم ملک، انور خان، متین پٹیل، انیس شاہ، مظہر پٹھان، سید عرفان، قاسم عمر، عمران شیخ، نجم الدین شیخ، سعید فیاض، ریحان پنجاری وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages