src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دھولیہ جمعیۃ علماء کی جانب سے تعلیمی شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کا استقبال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 27 فروری، 2025

دھولیہ جمعیۃ علماء کی جانب سے تعلیمی شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کا استقبال

 دھولیہ جمعیۃ علماء کی جانب سے تعلیمی شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کا استقبال



 





دھولیہ : 25 فروری 2025ء بروز منگل  مدرسہ سراج العلوم دھولیہ کی زیرِ نگرانی جاری شیخ الہند لائبریری انصار نگر میں ایک عظیم اور با مقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت ضلع دھولیہ جمعیۃ علماء کے صدر حافظ حفظ الرحٰمن صاحب نے فرمائی ۔ تقریب کا آغاز مدرسہ سراج العلوم کے طالبِ علم محمد سعد عبدالصمد نے تلاوتِ کلامِ پاک سے فرمایا ۔ بعدہ بارگاہِ رسالت ماٰب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اس پروگرام کے روحِ رواں خادمِ جمعیۃ،  ڈاکٹر ابوتراب انصاری نے نہایت تفصیل سے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ موصوف نے فرمایا کہ ڈاکٹر مختار انصاری جو مشہور مجاہدِ آزادی ہیں،  وہ جس وقت اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تشریف لائے،  اس وقت کے اکابرینِ جمعیۃ نےباقاعدہ ایک جلسے کا انعقاد کرکے ان کا والہانہ استقبال فرمایا ۔ ڈاکٹر ابوتراب انصاری نے جمعیۃ علماء کے اکابرین کی تاریخ پر سیر حاصل گفگتو کرتے ہوئے مذکورہ تقریب کے مقصد کو واضح فرمایا اور یکے بعد دیگرے میڈیکل شعبے کے مختلف درجات میں داخلہ لینے والے اور دیگر علوم و فنون میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے شہر و بیرونِ شہر کے طلبہ و اساتذہ کی تفصیلات بیان فرماتے ہوئے مہمانوں کے ہاتھوں ان کی خدمت میں جائے نماز اور قرآنِ کریم کا تحفہ پیش فرمایا ۔ عیاں رہے کہ ہیرے میڈیکل کالج دھولیہ میں دھولیہ کے علاوہ مالیگاؤں اور دیگر شہروں سے MBBS کی ڈگری حاصل کرنے والے نیز دیگر میڈیکل کالجس میں BUMS,  BHMS,  BDS وغیرہ میں داخل طلبہ اور مختلف سبجیکٹ میں Phd جیسی محنت طلب اور مشکل ترین ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ کا اس تقریب میں اعزاز و اکرام کیا گیا ۔  Phd کی ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ کا ڈاکٹر محمد رمضان ( مونارچ اکیڈمی)  نے تعارف کروایا ۔ اس بامقصد تقریب میں بطورِ مہمانِ خاص شہر دھولیہ کے نہایت سینیر مشہور و معرو  ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر مبین صدیقی تشریف فرما تھے ۔ موصوف نے اپنے خطاب میں اس تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا نیز شہر کے مسلم اداروں میں ہونے والی رسہ کشی کو ختم کرنے کی گزارش کی ۔ اس با مقصد پروگرام میں جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کے صدر حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے نہ صرف شرکت فرمائی بلکہ اپنے مختصر خطاب میں اراکین جمعیۃ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے صاحبان و صاحباتِ استقبال طلبہ و اساتذہ کو جمعیۃ علماء سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کی گزارش کی ۔ پروگرام کی نظامت جمعیۃ علماء دھولیہ مجلس عاملہ کے رکن الحاج ایاز احمد ایاز صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں فرماکر تمام حاضرین سے داد وصول کی ۔ اس با مقصد تقریب میں ڈاکٹر نثار احمد ،  پروفیسر خلیل یونس اور دیگر ڈاکٹرس حضرات کی موجودگی نے پروگرام کو مزید رونق عطا فرمائی ۔ جمعیۃ کے اراکین میں مولانا شکیل قاسمی،  مولانا مبین ملی،  الحاج مشتاق صوفی ، الحاج یوسف پاپا سر،  شیخ اکبر سر،  اعجاز رفیق،  عارف عرش،  نعمان سر،  عبدالمحیط میکانک،  مسعود احمد،  محمد آصف اور ڈاکٹر ابوتراب کے رفقاء پروگرام میں موجود رہے ۔ طلبہ کے سرپرستوں کی ایک بڑی تعداد اخیر تک ہمہ تن گوش رہی ۔ مولانا شکیل احمد قاسمی کے شکریہ اور مہمانِ محترم مولانا فضل الرحمٰن قاسمی صاحب کی دعا پر اس با مقصد تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔

 

                  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages