src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 96 سالہ شخص کو مستقل پیرول پر رہا کرنے کی سپریم کورٹ سے درخواست - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 فروری، 2025

96 سالہ شخص کو مستقل پیرول پر رہا کرنے کی سپریم کورٹ سے درخواست


 96 سالہ شخص کو مستقل پیرول پر رہا کرنے کی سپریم کورٹ سے درخواست


 

 جسٹس ابھے اوکا ڈاکٹر حبیب خان کی پٹیشن پر سماعت کرنے کے لئے راضی، جمعیۃ علماء مہارشٹر (ارشد مدنی) کی قانونی پیروی











نئی دہلی26/ فروری : عمرقید کی سزا کاٹ رہے 96 سالہ ضعیف المعر شخص ڈاکٹر حبیب کو مستقل پیرول پر رہا کیئے جانے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت پٹیشن پر حتمی سماعت کرنے کے لیئے سپریم کورٹ راضی ہوگئی ہے۔سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ابھے اوکا اور جسٹس اجول بھویان نے ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست پر سماعت کرنے کا مارچ کے آخری ہفتہ میں سماعت کیئے جانے کا حکم دیا۔
دو رکنی بینچ کے روبرو سینئر ایڈوکیٹ گورو اگرال نے مقدمہ کی سماعت کیئے جانے کے تعلق سے درخواست کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 96/ سالہ شخص کے اوپر تلوار لٹک رہی ہے کہ اسے کبھی بھی جیل واپس جانا پڑ سکتا کیونکہ مستقل پیرول کی رہائی کی درخواست پر ماضی قریب میں سماعت ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں لہذا عدالت انسانی بنیادوں پر اس مقدمہ کی جلد از جلد حتمی سماعت کرے۔ سینئر ایڈوکیٹ گورو اگروال کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جسٹس اوکا کی سربراہی والی دو رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت مارچ کے آخری ہفتہ میں سماعت کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت اور انسانی بنیادوں پر ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی عرضداشت  5/ مارچ 2021 / کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کی تھی جس کے بعد وقفے وقفے سے پیرول میں سپریم کورٹ نے توسیع کی لیکن مستقل پیرول کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے بعد آج عدالت سے گذارش کی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر حبیب خان کو جئے پور ٹاڈا عدالت نے تا حیات عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی تھی۔سپریم کورٹ سے عمر قید کی سزا کنفرم ہوجانے کے بعد ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کی گئی تھی۔ ڈاکٹر حبیب کی پٹیشن کے ساتھ ان کے ساتھی قیدی محمد امین کی بھی مستقل پیرول پر رہائی کی درخواست داخل کی گئی ہے جس پر بھی عدالت نے سماعت کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ محمد امین کی عمر بھی 80/ سالوں کے قریب ہوچکی اور انہیں بھی متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔ان دونوں ضعیف قیدیوں کی مستقل پیرول پر رہائی کے لیئے جمعیۃ علماء گذشتہ تین سالوں سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں مقدمہ کی پیروی کررہی۔ ملزمین کی مستقل پیرول پر رہائی کے لیئے سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کی خدمت حاصل کی گئی ہے۔آج دوران سماعت سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ چاند قریشی، ایڈوکیٹ مجاہدعارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ پنکج تیواری و دیگر موجود تھے۔



 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages