src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 جنوری، 2025

 

جماعت اسلامی ہند، جلگاؤں نے فساد زدہ قصبہ پالدھی کا دورہ کیا

"آتشزنی منظم طریقے سے کی گئی" سہیل امیر شیخ"

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)

 

5 جنوری بروز اتوار کو جماعت اسلامی ہند جلگاؤں سے سہیل امیر شیخ (ناظم ضلع جلگاؤں) کی قیادت میں ، محمودخان( نائب صدر ایم، پی ،جے مہاراشٹر )، عارف  دیشمکھ (ضلعی صدر ایم پی جے) اور ایس آئی او کے مقامی اراکین پر مشتمل ایک وفد نے فساد زدہ قصبہ پالدھی کا دورہ کیا ۔

گاؤں کے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کی گئی۔ نیز فساد کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ساتھ ہی فساد کا شکار معاشی طور پر تباہ ہو چکے مظلوم افراد کو جماعت کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دھانی کی گئی۔ اُن تمام دکانوں اور گاڑیوں کا جائزہ لیا گیا جن کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔ جلد از جلد حکومت سے معاوضہ مل سکے اس کے لیے جماعت کی طرف سے کوشش کی جائیگی متاثرہ لوگوں کو اس کا  بھی یقین دلایا گیا۔ فوراََ حالات کو نارمل کرنےکی ضرورت ہے اور امن شانتی کی فضاء قائم ہو اس کے لیے جماعت ہر ممکن آپ کا تعاون کرینگی ۔  الحمدللہ ضلع کے کئی سنجیدہ افراد پالدھی کے متاثرین مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

اس موقع پر  سہیل امیر شیخ نے کہا کہ یہ واقعہ ایک فساد نہیں، بلکہ منظم طریقے کی سازش کو ظاہر کرتا ہے۔ جس میں منتخب دکانوں کو نظر اتش کیا گیا ۔ اور معاشی اعتبار سے نوجوانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہزاروں اور لاکھوں روپے کی املاک سے بھری ہوئی دکانیں خاکستر کر دی گئی ہیں ۔ جس سے شہر کے کئی نوجوان اج سڑکوں پر آ چکے ہیں ۔ ان کا اتنا بڑا معاشی نقصان اس کی بھر پائی کون کرے گا؟، یہ بہت بڑا سوال اج ہمارے سامنے کھڑا ہو رہا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم میں آگے ائے تاکہ حالات کا صحیح طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

شہر کے سرکردہ ذمہ داران اور نوجوانوں کی پورے ہی دورے میں شمولیت رہی۔ جنہوں نے حالات کا مقابلہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اور تمام مسلمانوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages