src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 جنوری، 2025

  کھیل سے نظم و دور اندیشی پیدا ہوتی ہے۔ 

 اقراء اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں سہ روزہ کھیل  مقابلوں کا انعقاد۔ 

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء اردو جونیئر کالج آف ایجوکیشن میں سہ روزہ کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے نہال احمد نے کیا۔ افتتاح بدست مبارک پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ (پرنسپل اقراء بی ایڈ کالج) انجام پایا۔ بحیثیت مہمانان خصوصی اقراء یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقدوس، اقراء پبلک اسکول کے صدر مدرس شکیل شیخ نے شرکت کی‌ پروفیسر ڈاکٹر عرفان شیخ نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا آپ کھیل صرف فتح و شکست کے لیے نہ کھیلیں بلکہ اس کھیل سے کھیل کے گر سکھیں۔ ڈاکٹر عبدالقدوس اور شکیل شیخ  نے بچوں کو مبارکباد دیکر ہمت افزائی کی تو سوسائٹی کے سربراہ الحاج عبدالکریم سالار  نے طلباء کے نام پیغام میں دیا کہ کھیل کے ذریعے ہم میں نظم و ضبط، چستی اور دوراندیشی پیدا ہوتی ہے اس لیے کھیلوں میں ضرور حصہ لیا کریں۔کالج کے چیئرمین عبدالرشید شیخ  نے کہا کہ کھیلوں میں شرکت سے جسم صحت مند اور دماغ چست ہوتا ہے۔ سہ روزہ کھیلوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے انفرادی کھیل گولا پھینک ، بھالا پھینک، ڈسک تھرو اور میوزک چیئر لڑکوں کے لیے 100 میٹر اور ریلے ریس شامل کیے گئے تھے۔ اجتماعی کھیلوں میں لڑکیوں کے لیے کھو کھو، لگوری seven Dice لڑکوں کے لیے والی بال اور کرکٹ شامل کیے  تھے۔ ان میں طلباء نے اپنی  صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں۔ا‌نہی کے ساتھ ساتھ فنی مہارتوں کے مقابلے میں، ڈرائنگ، رنگولی اور مہندی ڈیزائن کے مقابلوں کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر بی ایڈ کالج کی پروفیسر کویتا بھاسکر اور پبلک اسکول کے معاون معلم شفیق انصاری نے فرائض منصفی انجام دیے۔پرنسپل سعیدہ وکیل کی رہنمائی‌ میں‌ انچارج پٹھان قاسم شیخ اسماء میڈم نے بحسن وخوبی مقابلے منعقد کۓ۔ رفیق شیخ ، جمیل خان ، ناظمین شیخ اور غیر تدریسی عملہ سے شیخ ساحل ، احمد شیخ اور انیتا سونونے کے تعاون سے کھیلوں کے مقابلے کامیابی سے ہم کنار ہوہۓ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages