src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 جنوری، 2025





نشاط گرلس ہائی اسکول میں کیرئیر گائیڈنس سیمنار


مورخہ 6 جنوری کو نشاط گرلس ہائی اسکول میں ایک نہایت پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا یہ تقریب کریئر گائیڈنس کے حوالے سے منعقدہ رہی   جس میں دسویں جماعت کی تقریباً 250 طالبات شریک رہی. پروگرام کی صدارت اسکول ہذا کی صدر معلمہ انصاری صبیحہ میڈم نے کی جبکہ مہمانانِ معظم میں عالیجناب مرتضیٰ حسن سر، سنجے کانڈیکر سر  اور انکے رفقاء شامل رہے. مقررِ خصوصی کی حیثیت سے دونوں ہی مہمانانِ کرام نے کیرئیر پر روشنی ڈالتے ہوئے دسویں کے بعد کئے جانے والے کورسز کو بتایا اور ساتھ ہی ساتھ NEET, JEE, MHTCT JIPMER جیسے اہلیتی امتحانات پر زرین گفتگو کی کہ کسطرح دسویں جماعت مستقبل کی کامیابی کی ضمانت ہوگی اور اس وقت کسطرح مطالعہ کرنا ہے اور مشکل مضامین میں زیادہ سے زیادہ مارکس اور فی صد حاصل کرنا ہے.... سائنس میں داخلے کیلئے ریاضی، سائنس اور انگریزی مضامین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مقررین نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر جے اے ٹی اسکالز کامیڈی میں نیٹ کی تیاری کرنے کی خواہش طالبات کی ہوتو نشاط گرلس ہائی اسکول میں امسال کے 5 ٹاپرس کا داخلہ فری کردیا جائے گا لیکن اس کے لیے تمام ہی طالبات کو 12 تاریخ کے ہونے والے ٹیسٹ میں لازمی طور پر شرکت کرنا ہوگا. علاوہ ازیں  تقریب کی غرض غایت، مہمانانِ کا تعارف اور نظامت کے فرائض امتیاز رفیق سر نے انجام دیئے اور مقررین و مہمانان کا شکریہ صدر و اراکین نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور پرنسپل، اساتذہ کی جانب سے کیا گیا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages