src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 6 دسمبر بابائے قانون ڈاکٹر امبیڈکر کا یومِ وفات، سماج وادی پارٹی ذمہ داران نے بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ تحسین - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 6 دسمبر، 2024

6 دسمبر بابائے قانون ڈاکٹر امبیڈکر کا یومِ وفات، سماج وادی پارٹی ذمہ داران نے بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ تحسین

 6 دسمبر بابائے قانون ڈاکٹر امبیڈکر کا یومِ وفات، سماج وادی پارٹی ذمہ داران نے بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ تحسین پیش کیا







قانون ساز اسمبلی کے چیرمین بابائے  قانون ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 6 دسمبر کو 68 ویں برسی تھی۔ اِس موقع پر سماج وادی پارٹی کے محمد مسلم ڈھانڈے،زاہد سنجو بابا،ایاز چوڑے اور محمد آصف نے امبیڈکر مجسمہ پر پھول ہار کیا۔یہاں سماج وادی پارٹی ذمہ داران نے کہا کہ ڈاکٹر بابا امبیڈکر نے اِس ملک کا دستور ترتیب دیا ہے۔ ملک دستور کے مطابق چلتا ہے۔ آزاد ہندوستان میں دستور کی بالا دستی قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ اِن دنوں دستوری قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ شہریت اور وقف کے قانون سے فرقہ پرست طاقتیں اور حکومت مذموم کوششیں کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ بابا امبیڈکر کی برسی موقع پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہندوستان میں دستور کی بالادستی قائم رکھے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages