مالیگاؤں شہر میں اسٹیٹ لیول تحریری سیرت کوئز مقابلہ طلبہ، اساتذہ اور والدین توجہ دیں. (خادمینِ امت)
پروگرام کوڈینٹر :- امتیاز رفیق سر 8459411616
بِحمدہِ تعالیٰ ریاستی سطح تحریر ی کوئزمقابلہ ان شاءاللہ تعالیٰ متعینہ تاریخ کے مطابق عنقریب ۵ /جنوری ۲۰۲۵ کو منعقد کیا جائے گا۔مہاراشڑ اور تلنگانہ ریاست کے ۲۷اضلاع کے ما بین مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔بیک وقت ایک ہی دن ہر ضلع میں صبح ۱۱بجے تا دوپہر 1بجے تک امتحان کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ سیرت پروگرام ۱۸کی کامیابی امسال دونوں ریاستوں میں مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کرنے کی سعی میں منتظمین ،صدر مدرس ،اساتذہ،والدین اور طلباء کی جانب سے خوب خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہیں ۔ان تمام کی محنتوں سے اس مقابلہ میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہیں ۔ تحریر ی کوئزکتابیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ کتابیں اردو اور رومن انگلش میں موجود ہیں طلباء دیے ہوئے مواد کا اعادہ کریں اور جن طلباء نے بروقت شرکت کی ہیں وہ تمام طلباء بقیہ وقت میں مزید تیاری کریں تاکہ مستقبل میں تمام نئے مسابقتی امتحانات کے لیے مستعد رہیں۔
چند ہدایات جن کا ذکر ضروری ہیں۔
۱) امتحان ہال میں اسکول کا شناختی کارڈ یا آدھار کارڈ اور ہال ٹکٹ ساتھ لائیں۔
۲) سیرت کوئز کتاب میں دی گئی ہدایات،اصول و ضوابط بغور پڑھیں ۔ضلعی سطح پر ایک تا 00 6 سوالات پر مبنی تحریری مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔
۳)او ایم آر شیٹOMR Sheet پر طلباء اپنا مکمل نام اور اسکول کا مکمل نام تحریر کریں۔
امتحان ہال میں آدھا گھنٹہ پہلے پہنچیں۔
انعامات کی تقسیم۔۔۔۔۔۔
۱) ہر ضلع سے ہر گروپ میں اول دوم سوم ٹرافی سند اور شرکاء کو سند عطا کی جائیں گی۔
۲) جس اسکول سے ۳۰ طلباء نے حصہ لیا ہوں ہر اسکول سے ایک طالب علم ٹاپر کے طور پر منتخب کیا جائے گا اور اگر 60 طلباءنے حصہ لیا ہوں تودو ٹاپر منتخب کیے جائیں گے۔
۳) ہر گروپ سے لڑکے اور لڑکیوں کے علیحدہ نتائج اور انعامات کی تقسیم بھی علیحدہ ہوگی۔
۴) مساوی نمبرات پر قرعہ اندازی کی جائے گی.
۵) ۱۲جنوری۲۰۲۵ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
۶) تحریری کوئز مقابلے میں ہر ضلع سے ہر گروپ کے لڑکے اور لڑکیاں جو ضلعی سطح پر اول، دوم اورسوم انعام یافتہ طلباء ہوں گے ان کی ٹیم تیار کی جائے گی اور یکم فروری ۲۰۲۵کو صبح نو بجے سےریاستی سطح پر کتاب میں دئیے گئے تمام سوالات کی بنیاد پر زبانی کوئز منعقد کیا جائے گا۔ہر ضلع سے تین لڑکوں کی اور تین لڑکیوں کی ٹیم تیار کی جائیں گی۔
گروپ Aپنجم تا ہفتم
گروپ B ہشتم تادہم
گروپ C جونیئر کالج
ہمیں توقع ہے کہ تمام منتظمین اعلیٰ بہتر سے بہتر طریقے سے امتحان کا نظم و نسق کریں گے اور طلباء بھی اپنی محنت و کوششوں سے انشاءاللہ تعالیٰ کامیاب و کامران ہوں گے۔ ہم سب کی کوشیش طلباء کی محنت کامیابی کی ضمانت ۔۔۔۔۔۔
زیر اہتمام: خادمین امت
علم ،عمل، تحریک و انقلاب
یہی ہمارا تعلیمی خواب
اسکول، کالج اور مدارس کی انٹری کے لیے براہ راست رابطہ کریں:- امتیاز رفیق سر 8459411616
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں