src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تاج محل، لال قلعہ، قطب مینار و چار مینار منہدم کردو کیونکہ یہ مسلمانوں کی تعمیرات ہے : کھڑگے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 دسمبر، 2024

تاج محل، لال قلعہ، قطب مینار و چار مینار منہدم کردو کیونکہ یہ مسلمانوں کی تعمیرات ہے : کھڑگے




 



تاج محل، لال قلعہ، قطب مینار و چار مینار منہدم کردو کیونکہ یہ مسلمانوں کی تعمیرات  ہے : کھڑگے






نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ ملک کے اتحاد کو توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں‘۔ نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ ’ملک میں آئین کی حفاظت کرنا ضروری ہے، کیونکہ اسی سے ہمیں تمام حقوق ملتے ہیں اور ہم سب اتحاد کے ساتھ رہ سکتے ہیں‘۔ ملکا رجن کھڑگے نے تاریخی مساجد کے نیچے غیرضروری و سازش کے تحت مندر تلاش کرنے والے شدت پسندوں پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991 ملک میں موجود ہے، اس کے باوجود اس کی خلاف ورزی کیوں کی جارہی ہے؟ ‘انہوں نے شدت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جاؤ لال قلعہ کو توڑ دو کیونکہ اسے مسلمان نے بنایا ہے، قطب مینار مسلمان نے بنایا، تاج محل مسلمان نے بنایا اور حیدرآباد کا چار مینار بھی مسلمان نے بنایا ہے، جاؤ تمام کو توڑدو۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندو اور سیکولر ہوں۔ ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی کو اجمیر شریف درگاہ کے نیچے مندر کی موجودگی سے متعلق تنازعہ پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی سب کی حفاظت کی بات کرتی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی اور اس کا نظریہ نہ صرف کاٹنے بلکہ بانٹنے کا بھی کام کرتا ہے ۔کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسی تنازعہ پیدا کرنا ہے ۔ اسی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج جہاں سروے کروا کر اور تنازعات پیدا کر کے معاشرے کو تقسیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں وہیں معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔کانگریس کے صدر نے کہاکہ 2023 میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا – ‘ہمارا مقصد رام مندر بنانا تھا، ہر مسجد کے نیچے شیوالا تلاش کرنا غلط ہے ‘ جب بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ یہ باتیں کہہ رہے ہیں تو پھر سروے کے نام پر کھود کھود کر جھگڑا کیوں لگایا جا رہا ہے ؟ ہم سب تو ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیںاگر ہم ایک ہیں تو محفوظ ہیں‘… لیکن آپ ہمیں محفوظ نہیں رہنے دے رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ کاٹنے والے بھی آپ ہیں اور بانٹنے والے بھی آپ ہیں۔بی جے پی پر غیر اخلاقی کام کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، “بی جے پی صرف اخلاقیات کی بات کرتی ہے ، لیکن غیر اخلاقی کام کرتی ہے ۔ کبھی وہ ای وی ایم سے ووٹ چراتی ہے اور کبھی منتخب ایم ایل اے چراتی ہے ۔ کبھی یہ آپ کی پنشن چوری کرتی ہے اور کبھی کسانوں کی ایم ایس پی چراتی ہے ۔ کئی بار شکایات موصول ہوتی ہیں کہ انتخابات کے بعد بھی ای وی ایم میں 99 فیصد بیٹری باقی رہ گئی ہے اور بعض اوقات ایک گھنٹے میں ہزار ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages