src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 1500 ساله جشن آمد مصطفٰیﷺ کے موقع پر سنی دعوت اسلامی ہفتہ تعلیم اظہار کارکردگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 1 دسمبر، 2024

1500 ساله جشن آمد مصطفٰیﷺ کے موقع پر سنی دعوت اسلامی ہفتہ تعلیم اظہار کارکردگی

 





 1500 ساله جشن آمد مصطفٰی ﷺ  کے موقع پر سنی دعوت اسلامی ہفتہ تعلیم اظہار کارکردگی



 

مالیگاؤں (وفا ناہید) آج کے اس پرفتن ماحول میں جہاں بچوں میں تعلیم و تربیت کا فقدان ہے وہیں موبائل و انٹرنیٹ کے ذریعے بڑھتی ہوئی. ش ٥حاشی و بے پردگی کا دور دورہ ہے۔ ایسے پرفتن دور میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاوں نے مارہرہ شریف کے پیغام " آدھی روٹی کھائیں گے بچوں کو پڑھائیں گے" پر عمل کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی تعلیم کا ایک جال شہر مالیگاوں میں بچھایا گیا۔ جو دینی، معاشرتی، سماجی اور عصری تمام تر ضروریات کو پورا کرنے میں منہمک ہے۔ بحمدہ تعالیٰ شعبۂ مدارس میں ناظرہ، دینیات، حدد، حفظ ( برائے طلبہ و طالبات ) مبلغہ اور عالمیت کی معیاری تعلیم جاری ہے۔ جس کے اظہار کی غرض سے طالبات کے مابین مظاہرہ، نعتیہ مقابلہ، کوئز کمپٹیشن اور مسابقہ جاتی پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وقت کی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مالیگاؤں کے نگراں سنی دعوت اسلامی کے مبلغ آل رسول حضرت مولانا سید امین القادری قبلہ نے سنی دعوت اسلامی کے بینر تلے 1500 ساله جشن آمد مصطفٰیﷺ کے موقع پر سنی دعوت اسلامی ہفتہ تعلیم اظہار کارکردگی کا آغاز کیا. اس کار خیر میں شہر کے 46 مدرسوں کی طالبات نے حصہ لیا. اس پروگرام کی شروعات مورخہ 30 نومبر 2024 بروز سنیچر کو بعد نماز مغرب محترمہ رضوانہ نصرت محمد سلیمان (المدینہ لیبارٹری) کی صدارت میں بحسن و بخوبی مکمل ہوا. پروگرام کے دوسرے دن کا آغاز مورخہ 1 دسمبر 2024 بروز اتوار کو بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک سے ہوا. دوسرے دن کے اس پروگرام جو مظاہرہ نوری قاعدہ پر مبنی تھا. اس پروگرام کی صدارت محترمہ شکیلہ محمد مصطفے (ایم ایچ پلاسٹک والے) نے کی. اس پروگرام کی نظامت عمارہ آپا نے انجام دی. خطبۃ صدارت میں شکیلہ محمد مصطفے نے ان معصوم ننھی منی بچیوں کی حوصلہ افزائی کی جو سخت محنت کے بعد اسٹیج پر آکر حاضرین کے سامنے مظاہرہ نوری قاعدہ سنارہی تھی. محترمہ نے سنی دعوت اسلامی کی بھی پذیرائی. جس نے بیک وقت 46 مدرسے کے طالبان علم کو اپنے جوہر دکھانے کا سنہری موقع فراہم کیا.   رسم شکریہ کے بعد یہ نورانی محفل اختتام پذیر ہوئی. 
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages