src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورہا پمپرالہ مکتائی نگر میں چیتے کی نقل و حرکت ۔ شہریان، کاشتکاروں میں خوف کی فضا، محکمہ جنگلات نے کی علاقے میں گشت۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 30 نومبر، 2024

کورہا پمپرالہ مکتائی نگر میں چیتے کی نقل و حرکت ۔ شہریان، کاشتکاروں میں خوف کی فضا، محکمہ جنگلات نے کی علاقے میں گشت۔

 


کورہا پمپرالہ مکتائی نگر میں چیتے کی نقل و حرکت ۔ شہریان، کاشتکاروں میں خوف کی فضا، محکمہ جنگلات نے کی علاقے میں گشت۔



شیخ رئیس مظہر کے باغات میں دیکھے گئے تیندوا اور دو بچے۔




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مکتائی نگر تعلقہ کے کورہا پمپرالہ کے جنگلات میں تیندوا دو بچوں کے ساتھ آزادانہ گھومتے ہوئے دکھائی دیا جس کے سبب عوام اور بالخصوص کھیت کھلیانوں میں کام کرنے والے  نیز راہگیروں میں خوف کی  فضا  قائم ہو گئی ہے محکمہ جنگلات کی گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس تعلق سے موصول اطلاع کے مطابق گزشتہ دو تین دنوں سے کھیتوں میں چیتے کی آزادانہ نقل و حرکت کی خبریں گشت کر رہی تھی اسی اثناء میں ٢٩  نومبر جمعہ کی صبح ١٠ بجے کے قریب شیخ رئیس مظہر کے باغات گٹ نمبر بی ١٩٥-١ میں چیتا اور دو بچے دکھائی دینے کی اطلاع محکمہ کو موصول ہوتے ہی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر جاۓ وقوع کا دورہ بھاونا مراٹھے کی زیر قیادت کیا اس موقع پر گارڈز اکشۓ مورے،سنیل گوسوامی، امیش تائیڈے، یوگیش بورسے، مہندر پرکر، کولی موجود تھے جگہ کا معائنہ تلاش و تحقیق کرنے پر  ٹیم کو کچھ ہاتھ نہیں آیا تاہم محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اپنا گشت بڑھا دیا اس موقع پر تحقیقی ٹیم نے کسانوں ذرعی مزدوروں عوام سے اپیل کی کہ یہاں سے گزرتے وقت احتیاط برتیں تنہا آنے جانے سے اجتناب برتے گروہی شکل میں آنا جانا کریں ہاتھوں میں لاٹھیاں رکھیں، رات میں آنے جانے سے گریز کریں اور اگر کسی بھی وقت کچھ نظر آۓ تو فوراً فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages