سب سے پہلے مَیں ایم ایل اے فنڈ وارڈ نمبر 20 میں دوں گا پورے شہر کی امیدوں و توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا
بیرسٹر اسدالدین اویسی اور شوبھا تائی بچھاؤ کی مدد سے مرکزی حکومت سے روزگار و تعلیم کی اسکیمیں مالیگاؤں میں لاۓ گے
حسین جوان کمپاؤنڈ، مسلم نگر، المرجان ہال وارڈ نمبر 20 میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کا استقبال کرتے ہوئے جشن فتح منایا گیا
( مالیگاؤں ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کا جمعہ 29 نومبر کو چاروں جانب جشن فتح و استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی اول وارڈ نمبر 20 میں ہوا اسلم مقادم کی صدارت میں ہوا مفتی اسمٰعیل قاسمی کے استقبال کے بعد مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا یہ وارڈ نمبر 20 شیخ رشید و طاہر شیخ کا وارڈ کہلاتا ہے یہاں سے کارپوریشن چن کر گئے اور دونوں میاں بیوی 5 سال مئیر رہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس وارڈ کو گود لے کر ہر مسائل کو حل کرسکتے تھے لیکن یہاں تعمیری کام اور تعمیری سیاست نہیں کی گئی اور یہی وجہ ہے میری اسمبلی میں جیت کیلئے یہی وارڈ نمبر 20 اور 19 و 21 ہے جو کامیابی کا ذریعہ بنا مَیں یہاں کے ووٹروں کا دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں مَیں یہاں بزرگ سیاستداں شیخ یونس عیسٰی و فاروق گھٹنی والا، رفیق شیخ وغیرہ سمیت یہاں کے خاموش ووٹروں کا شکرگزار ہوں اور مجھے سب سے پہلے جو ایم ایل اے فنڈ ملے گا مَیں وارڈ نمبر 20 میں اسکا کام کروں گا اور آپکی امیدوں و توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اسی طرح المرجان ہال مومن پورہ میں استقبال جلسہ مسعود مولانا کمپاؤنڈ اور انور پہلوان، جعفر بابو قریشی محلہ کمالپورہ مومن پورہ نے استقبال کرتے ہوئے منعقد کیا اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا ہم پٹاخہ بازی آتش بازی شور شرابے سے منع کر رہے ہیں اس لئے اس سے باز آجائیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہمیں بدنام کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں ماضی میں تمام الیکشن سے زیادہ خرچ اس الیکشن میں کیا گیا ہے لیکن جنکی سوچ تھی ہم روپیہ خرچ کرکے یہاں کے ووٹروں کو خرید لیں گے شہریان نے اس بات کو مسترد کر دیا اور تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دینے والے کو جیت کیلئے ووٹ دیا مَیں ان شاءاللہ پورے شہر میں تعمیری کام کروں گا آپکے اس کمالپورہ و مومن پورہ میں تعمیری سیاست کروں گا مَیں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں آپ تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اسی طرح لوک سنگھرش سمیتی، ادارہ مسلم اسٹار نوجوانان مسلم نگر نے استقبالیہ دیا سلیم اکا لقمان و سلمان انیس کمال اشتیاق قریشی نے استقبال کیا اور یہاں پر مفتی اسمٰعیل قاسمی کو زمین پر عام آدمیوں کی طرح کرسی پر بیٹھا کر دل کھیری کلیجی وغیرہ سے ضیافت کروائی آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ نامساعد حالات میں بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا، ہمارے مخالف اتنے تکبر و زعم میں تھے ووٹنگ کے بعد سے شہر میں جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے جشن منانا شروع کردیا تھا اور کاؤنٹنگ کے دن جب راؤنڈ وائز نتائج کا اعلان ہوتا رہا تو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رحیم کریم ذات سے امید تھی جیت ہماری ہوگی اور آخر کے پانچ راؤنڈ نے ہمیں 162 ووٹ سے فتح سے ہم رکاب کیا اور ہمارے مخالف ہار ماننے تیار نہیں تھے اور غیر قانونی طور پر آخر کے پانچ راؤنڈ ری کاؤنٹنگ کروائی لیکن ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کا قطعی و آخری فیصلہ 162 ووٹ کا اعلان کرکے ہمیں جیت کا سند Certificate دیا انھوں نے 40 ہزار بوگس ووٹ کا منصوبہ بناکرکے عملی جامہ پہنایا تھا اسکا برملہ اظہار کیا ہے اسی وجہ سے قبل از وقت جیت کا جشن منانے لگے تھے مَیں اس بات کا عہد کرتا ہوں مَیں شہر کے مشورے سے اہلیانِ شہر کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعمیری سیاست کروں گا اور کچھ ایسے بڑے کام کروں گا جو یادگار رہے گے چوتھا بڑا جشن فتح و استقبالیہ آگرہ روڈ حسین جوان کمپاؤنڈ میں 162 کلو ہرے لڈو کی تقسیم کا ہوا جو آل مالیگاؤں پاور لوم کنزیومر ایسوسی ایشن و بنکر تنظیموں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سنی تنظیموں کے ذمہ داران بھی تھے اس موقع پر ساجد انصاری، یوسف الیاس، شبیر ڈیگ والا، نہال احمد دانے والا، یونس عیسٰی، عبدالخالق صدیقی، صوفی انیس قادری، عمران رضوی، صوفی رمضان چشتی، عیدی امین بھکو مہرالنساء اینڈ گروپ وغیرہ نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا شاندار استقبال کیا اپنے صدارتی خطاب میں سہ بار منتخب ہونے والے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا الیکشن کے مقابلے میں میرے گھریلو مسائل سے مجھے ہارٹ اٹیک جیسا عارضہ قلب لاحق ہوا، مَیں ہفتہ بھر شہر سے باہر زیر علاج رہا لیکن یونس عیسٰی یوسف الیاس عبدالمالک خالد پرویز صوفی انیس شفیق رانا اور ایک لمبی فہرست ہے ساتھیوں نے کمان سنبھال لی تھی تن من دھن سے 24 گھنٹے لگے رہے مَیں اپنی ماؤں بہنوں کا شکرگزار ہوں اپنے نیک کاموں میں نماز روزہ صدقات دعاؤں میں یاد رکھا اور 1987 سے 2019 جتنا پیسہ خرچ کیا گیا اس زیادہ 2024 میں خرچ کیا گیا اور پیسے خرچ کرنے والوں کو لگتا تھا قارون کا خزانہ ہاتھ لگ گیا ہے اور ایسا سمجھتے تھے جسطرح کارپوریشن کا خزانہ لوٹتے ہیں پھر لوٹ کر خزانہ بھر لیں گے کارپوریشن کا الیکشن قریب ہے اور ان شاءاللہ ہم اسمبلی سے زیادہ طاقت کے ساتھ کارپوریشن کا الیکشن لڑے گے شہر کے گھر و نل پٹی دیگر ٹیکس محنت کشوں بنکروں سمیت انکا ٹیکس کارپوریشن میں جمع ہوتا ہے اور ہم اب اسکا صحیح استعمال کریں گے اور کروائیں گے اگر پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتا جاتا تو اڈانی امبانی وزیراعظم ہوتے، ہم بوگس ووٹ کو روک نہیں سکے ہمیں اسکا اعتراف ہے لیکن ہم اچھائی و برائی پر الیکشن لڑ رہے تھے نتائج کے 24 راؤنڈ پر وہ 949 ووٹ سے برتری پر تھے اور تکبر و غرور کرنے والوں کو اللہ پاک نے ایسے موڑ پر 162 ووٹ شکست دی پہلے پانچ سال 38 ہزار ووٹ کا صدمہ تھا اب اتنے کم ووٹ سے مہاراشٹر میں ریکارڈ بن گیا یہ ہار انکو ہضم نہیں ہوگی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے مَیں سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکرگزار ہوں اسباب کی کمی تھی 25 سے پچاس سرپھرے لوگ تھے جنکی محنت کارگر ہوئی، مَیں اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں مَیں وعدہ کرتا ہوں آنے والے پانچ سالوں میں اس شہر میں ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملے ہمارے بچوں کو اعلی تعلیم ملے ہماری ماؤں بہنوں کو اچھا سماج ملے بنیادی سہولیات کی فراہمی میسر ہو بڑے بڑے کام بھی ہونگے نتائج کے بعد شہر کے متفکر و خیر خواہ لوگوں نے مجھے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے ہم آپ کو بتاۓ گے آپ کس طرح کام کریں ان شاءاللہ مَیں انکے ساتھ رہوں گا اسی طرح بیرسٹر اسدالدین اویسی اور شوبھا تائی بچھاؤ ممبر پارلیمنٹ سے بات چیت ہوئی ہے وہ مرکز دہلی سرکار سے اسکیمیں مل سکتی ہیں بالخصوص روزگار و تعلیم وغیرہ ان چیزوں کو مالیگاؤں لاۓ گے ہمارا تعاون کریں گے مالیگاؤں سے مہاراشٹر تک ہم تعمیری کاموں تعمیری سیاست پر کام کرنا ہمارا نصب العین ہوگا ہم پانچ سال اپنے بڑوں اور ساتھیوں کے ساتھ ماؤں بہنوں کی امیدوں و توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے آپ لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے اللہ عافیت کا معاملہ فرمائے اور رکاوٹوں کو دور کردیں.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں