src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 30 نومبر، 2024

 

 




اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سرپرست میٹنگ کا انعقاد



جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی):اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں جماعت چہارم کے طالب علم بلال شیخ ذکی کے تلاوت قرآن پاک سے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سرپرست میٹنگ کا انعقاد  سوسائٹی کے صدر  عبدالکریم سالار کی صدارت میں ہوا  شروعات سے پہلے صدر مدرس اسلم خان،معاون معلمہ حفیظ النساء شیخ اور سرپرست عامر سالار کی جانب سےاسکول ھذا کو ایک ایک  LED TV عطیہ دیا گیا۔اس کا افتتاح عبدالکریم سالار ،چیرمین محمد ظفر شیخ ،ڈائریکٹر عبدالرشید شیخ  کے دست مبارک سے کیا گیا۔اس کے بعد جماعت اول تا چہارم کے طلباء وطالبات نے نعت پاک، تقاریر اور معلومات پیش کیں۔طلباء وطالبات کے تقاریر کا سلسلہ  کے بعد چیرمین محمد ظفر شیخ ، سیکرٹری اعجاز ملک ،ڈائریکٹر عبدالرشید شیخ ، ڈائریکٹرامین الدین شیخ ڈائریکٹرغلام نبی باغبان  نے اپنے خیالات پیش کیے۔صدارتی خطبہ میں صدر  عبدالکریم سالار نے تمام سرپرست حضرت کو  ذرین خیالات سے نوازا  میں تمام شریک  طلباءوطالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کیں۔تمام‌ مہمانان کے دست مبارک سے پروگرام میں شامل اور دینیات میں شریک طلباءوطالبات کو انعامات تقسیم کیے گئے۔ نظامت کے فرائض رفعت بانو اور ثمیرہ سید نے انجام دیے۔شگفتہ شیخ کے رسم شکریہ سے اختتام  ہوا کا  پروگرام میں معاون معلمہ حفیظ النساء شیخ، رفعت بانو،صادق شیخ، سید خورشید علی،شگفتہ شیخ، جمیلہ شیخ، ثمیرہ سید، ناظمہ شیخ،امبرین شیخ، رضوانہ شیخ،عائشہ شیخ، امبرین شاہ،عمران خان اور عرفان خان کی کامیابی کے لیے کوشش رہی۔*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages