src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہمارے دستور پر ہمیں فخر ہے۔ہمیں اس کی تشہیر کرنی چاہئے۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 27 نومبر، 2024

ہمارے دستور پر ہمیں فخر ہے۔ہمیں اس کی تشہیر کرنی چاہئے۔

 





ہمارے دستور پر ہمیں فخر ہے۔ہمیں اس کی تشہیر کرنی چاہئے۔



ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ دستور کی تقریب میں صدر مدرس حفیظ منیار کا اظہار خیال




جلگاؤں ؛(عقیل خان بیاولی) ملّتِ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں کے شعبہ سیاسیات کی جانب سے یومِ دستور کا انعقاد کیا گیا۔جماعت بارہویں کی طالبات زر نین آرزو عبداللطیف شاہ، ہنر فاطمہ سلیم شاہ ، گیارہویں جماعت کی حمیرا شیخ فرید نیز بشریٰ عابد شاہ نے دستور ہند کی تمہید کو  اردو، ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں پیش کیں۔اس موقع پر علم تاریخ اور علم سیاسیات کے ُاستاد عتیق اللہ خان نے طلبہ کو یومِ دستور کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا۔  بعد ازاں جونیئر کالج کے معلم شیخ زیاّن احمد نے پروجیکٹر کی مدد سے  آئین سے متعلق مختلف ویڈیوز دکھائیں۔  صدارتی خطبہ میں پرنسپل حفیظ منیار نے کہا کہ  ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک  کے آئین کے مطابق عمل کریں اور اس کی تشہیر بھی کریں۔اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرتے رہیں دستور ہند سے متعلق مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں خاص طور سے سوالات کئے جاتے ہیں۔ تقریب میں بطور مہمان سپروائزر سید مختار، سمیہ شاہ اور فرحانہ میڈم، موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages