سنّی دعوتِ اسلامی کے 32 واں سالانہ سنی اجتماع کی تیاریاں جاری....
شہر مالیگاؤں سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت متوقع
امسال 29-30 نومبر اور 1 دسمبر 2024ء وادئ نور،آزاد میدان،ممبئی میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا تین روزہ بین الاقوامی سالانہ سنی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےـ 29 نومبر بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ سے رات 10 بجے تک خواتین اسلام کے لئے اجتماع منعقد ہوگاـ جبکہ 30 نومبر بروز سنیچر بعد نمازِ فجر سے 1 دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ عشاء تک برادران اسلام کے لئے اجتماع منعقد ہوگاـ اس اجتماع میں ملک ہندوستان سمیت پوری دنیا سے سادات کرام، مشائخین عظام،علمائے کرام و مبلغین اسلام کی آمد ہوتی ہیں جبکہ سلف صالحین کے ملفوظات کو سماعت کرنے کے لئے عوام اہلسنّت کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں گزشتہ 23 نومبر کو بعد نمازِ عشاء امیرِ سنی دعوت اسلامی،عطائے مفتیٔ اعظم حضرت علاّمہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ کی سرپرستی میں آزاد میدان میں زمینی کاموں کا آغاز کیا گیاـ وضو خانہ، بیت الخلا، طہارت خانہ، و دیگر انتظامات کیا جارہا ہےـ جبکہ شہر مالیگاؤں میں آلِ رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی نگرانی میں مقامی علماء و مبلغین اجتماع کی دعوت کو عام کررہے ہیں وہیں پر اہلسنّت و جماعت سے وابستہ ادارے، کلبیں، اور بزموں کی جانب سے ٹرک، لکژری بس کا نظم کیا گیا ہےـ انشاء اللہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شہر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین کی شرکت ہوگی ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں