src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 23 اکتوبر، 2024

 




 أنے والی صدی امت مسلمہ کے تابناک مستقبل کا پیش خیمہ ہوگی : عبدالکریم سالار     

                               



  جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) الفیض فاونڈیشن جلگاؤں کے زیر اہتمام شہرہ آفاق طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر مبنی تحریک " مشن یو پی ایس سی " کے جلگاؤں کے مضافاتی علاقوں پر شریک کامیاب طلبہ کو انعام و اکرام اسناد پر مبنی تقاریب کا انعقاد بتاریخ ۲۲ اکتوبر کیا گیا ٹیم الفیض کے نمائندوں نے اپنے قائد و  عصر حاضر کے عظیم تعلیمی و سماجی مصلح  عبدالکریم سالار   کی زیر امارت املنیر و دھرن گاؤں میں جماعت ہفتم ، نہم و یاز دہم کے سر فہرست طلبہ کو ان کی درسگاہ پہنچ کر انہیں  انعام و اکرام سےنوازا اس پر مسرت موقع پر الفیض فاونڈیشن کے روح رواں و جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میر عبدالکریم سالار نے کہا کہ ہم نے دیگر اقوام کے مقابل اگر ملک عظیم میں کھڑے ہونا ہے تو ہمارے نو نہالان کو طفل مکتب سے ہی مقابلہ جاتی امتحان کے لیے تیار کرنا ہوگا غربت و افلاس کبھی تعلیمی ترقی میں حائل نہیں ہوسکتی بلکہ جہت مسلسل و بلند حوصلے نے پہاڑوں کے سینوں سے ندیوں کے راستے پیدا کیے یہ ہمارا یقین ہے کہ ذہانت کو صرف سمت کا لبادہ دیجیے ترقی کی  منزلیں مسافروں کا خود استقبال کرتی ہے امت کے اس بکھرے شیرازے کو سمیٹ کر ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی جس کا حصول صرف اور صرف اقلیتی درس گاہوں کے طلبہ کی گونا گو صلاحیتوں کو تلاش کر انہیں مقابلہ جاتی امتحان کے لیے تیار کرنا ہے اللہ تعالی صد ہزار شکر و احسان کہ ہم اور ہماری ٹیم ان مقاصد کے حصول میں صد فی صد کامیاب رہی میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ " أنے والی صدی امت مسلمہ کے تابناک و روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہوگی" کامیاب طلبہ میں سر فہرست کو شہر کے سالار فاونڈیشن کی جانب سے ۵۰۰۰ روپیے نقد و الفیض فاونڈیشن کی جانب سے اسکول بیگ و تعلیمی کٹ ، سند و سرٹیفکیٹ دے کر پزیرائ کی گئی ان درسگاہ میں املنیر کی رائل اردو ہائ اسکول سے ردا فاطمہ رونق علی ( ہفتم ) خوشی انیس شیخ( نہم )  مبشرہ حنیف خاں( گیارویں )ساتھ دھرن گاوں تحصیل سے تعلق رکھنے والی قدیم درسگاہ اینگلو اردو ہائ اسکول سے مومن کونین رضا ندیم احمد ( ہفتم ) شیخ ثناء پروین محمد یوسف ( نہم ) وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں واضح رہے کہ مومن کونین رضا کے والد جامع مسجد کے امام ہے جو اپنے بچے کو انتہائی کسمپرسی میں بھی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کررہے ہیں  ٹیم الفیض میں عبدالکریم سالار کے ہمراہ ڈاکٹر ہارون بشیر، پروفیسر وقار شیخ، اخلاق احمد ، نیز مقامی اداروں سے محترمہ الماس میڈم ، ندیم سر ، پروفیسر  شکیل شیخ  ،عقیل احمد ، حفیظ سر دیگر نے اپنا کلیدی رول ادا کیا واضح رہے کہ مذکورہ مقابلہ جاتی امتحان جلگاؤں کے الفیض فاونڈیشن کے زیر اہتمام قومی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے جس کی انفرادی ٹیم و نصاب ماہرین تعلیم کے زیر نگرانی تشکیل پایا ہے جو بالخصوص اقلیتی اداروں و درسگاہوں کے طلبہ کو ان امتحان میں شریک کر انہیں انعام و اکرام سے نوازتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages