ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی : عبدالکریم سالار۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) الفیض فاونڈیشن جلگاؤں کے زیر اہتمام تحریک " مشن یو پی ایس سی " امتحان جلگاؤں کے مضافاتی علاقوں پر شریک کامیاب طلبہ کو انعام و اکرام اسناد پر مبنی تقاریب کا انعقاد بتاریخ 23 اکتوبر بروز بدھ کیا گیا ٹیم الفیض کے نمائندوں نے اپنے قائد عبدالکریم سالار کی زیرِ سرپرستی دھرن گاؤں تعلقہ کے قصبے پالدھی میں جماعت نہم کے سر فہرست طلبہ کو ان کی درسگاہ پہنچ کر انعام و اکرام سے نوازا اس پر مسرت موقع پر الفیض فاونڈیشن کے روح رواں و جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میر عبدالکریم سالار نے علاّمہ اقبال کے مشہور شعر *"ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی"* سے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم مسلسل محنت کریں گے تو یقینا کامیاب ہوں گے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ غربت و افلاس کبھی تعلیمی ترقی میں حائل نہیں ہوسکتی۔ کامیاب طلبہ میں سر فہرست کو سالار فاونڈیشن کی جانب سے ۵۰۰۰ روپیے نقد و الفیض فاونڈیشن کی جانب سے اسکول بیگ و تعلیمی کٹ ، سند دے کر پزیرائی کی گئی محمد طاہر پٹنی اردو ہائی سکول پالدھی کی طالبہ مدیحہ عقیل دیشمکھ ( نہم ) نے تعلقہ میں اوّل انعام حاصل کیا تو تزکیہ وسیم باری نے تعلقہ کے تیسرے نمبر کا انعام حاصل کیا زید دل فروز نے اسکولی سطح پر اول مقام حاصل کیا یہ نام قابل ذکر ہیں واضح رہے کہ مدیحہ عقیل دیشمکھ کو ہر سال سالار فاؤنڈیشن کی جانب سے 5 ہزار روپے کا سالانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا اور اس میں اضافہ کا بھی یقین دلایا، واضع رہے کہ مدیحہ کے والد پیشے سے درزی ہے۔ اس موقعہ پر معلّم اور مشن یو پی ایس سی کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ٹیم کے رکن شیخ نعیم بسم اللّٰہ کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں بھی اعزاز سے نوازا۔ ٹیم الفیض میں عبدالکریم سالار کے ہمراہ ڈاکٹر ہارون بشیر، نعمان خان سر، صدر مدرس سعید شاہ سر، عقیل عزیز سر، سمرین کلیم میڈم، نعیم بسم اللّہ سر،روبینہ رسول میڈم، وسیم فاروق سر،زرین خان میڈم، ظہور دیش پانڈے دیگر نے کامیابی کے لیے کلیدی رول ادا کیا واضح رہے کہ مذکورہ مقابلہ جاتی امتحان شہر جلگاؤں کے الفیض فاونڈیشن کے زیر اہتمام قومی سطح پر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں