src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 500' روپے کے ڈیوٹی اسٹیمپ پیپر کا استعمال فوری بند کیا جائے : ایکتا سنگھٹنا کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 23 اکتوبر، 2024

500' روپے کے ڈیوٹی اسٹیمپ پیپر کا استعمال فوری بند کیا جائے : ایکتا سنگھٹنا کا مطالبہ



500' روپے کے ڈیوٹی اسٹیمپ پیپر کا استعمال فوری بند کیا جائے : ایکتا سنگھٹنا کا مطالبہ 



 جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اب حلف نامے، لیز کے معاہدوں، مختلف قرضہ جات، تعلیمی کاموں، سیلز کنٹریکٹ وغیرہ کے لیے 100 روپے کی بجائے 500 روپے کا اسٹیمپ ڈیوٹی درکار کیا گیا ہے، اس سے  تعلیمی کاموں کے ساتھ مختلف سرٹیفکیٹس کے لیے 500 روپے  کا اسٹیمپ درکار ہے۔ اس سے طلباء اور زرعی مزدوروں کو بہت زیادہ مالی اخراجات اور نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

  جس طرح ریاستی حکومت نے انتخابات سے پہلے نئے منصوبوں، مراعات، نئی مالیاتی اسکیموں، گرانٹس کا اعلان کیا ہے اور مہاراشٹر کے خزانے پر قرضوں کا بوجھ بڑھا دیا ہے، تب بھی حکومت کی جانب سے محصولات بڑھانے کے لیے آرڈیننس میں ترمیم کی گئی ہے، حکومت کے اس  فیصلے  سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ متاثر ہونے والے ہیں، کیونکہ یہ فیصلہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی سے کم نہیں ہے  اس سے چھوٹے کاروباری اور صنعتی کاروبار متاثر ہوں گے ، جس طرح سے گورنر ریاست اور چیف سیکرٹری آف اسٹیٹ  گورنمنٹ نے انتخابات سے قبل اسکیموں کا جو اعلان حکومت نے کیا تھا، ان پر عملدرآمد نہیں ہوگا کا اعلان کیا اسی طرح سے اس بڑھنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی کو بھی رد کیا جائے کا مطالبہ ایکتا سنگھٹنا نے کہا ہے اپنے مطالبہ میں تنظیم نے کہا ہے کہ 100 روپۓ کی بجائے 500 روپے کی  اسٹیمپ ٹکٹ کو بھی معطل کیا جائے اور اس آرڈیننس کو مستقل طور پر منسوخ کیا جائے۔

  اس موقع پر کنوینر فاروق شیخ، آرگنائزر ندیم ملک، مظہر خان، سلیم انعامدار، انیس شاہ، سید عمران علی، انور خان، ایڈووکیٹ عارف سید، عظیم الدین شیخ، مجاہد خان، محسن شیخ، حافظ شاہد، سید فیاض، عقیل شیخ وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages