src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 30 اگست کے انقلابی ہلہ بول جلسہ میں مہروالنساء اشفاق سماجوادی پارٹی میں شامل، شان ہند نے گلے لگایا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 5 ستمبر، 2024

30 اگست کے انقلابی ہلہ بول جلسہ میں مہروالنساء اشفاق سماجوادی پارٹی میں شامل، شان ہند نے گلے لگایا



 30 اگست کے انقلابی ہلہ بول جلسہ میں مہروالنساء اشفاق سماجوادی پارٹی میں شامل، شان ہند نے گلے لگایا




مالیگاؤں (وفا ناہید)  مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے انقلابی ہلہ بول جلسہ عام کے دوران ابوعاصم اعظمی صاحب کی موجودگی میں نیاپورہ کی مشہور شخصیت و صنعت کار  مرحوم نہال احمد صاحب کے دیرینہ ساتھی مرحوم صادق ٹاٹا فیمیلی و مرحوم صابر سلامت فیمیلی و مشتاق سردار (راکسی فیمیلی) کی بہو، ناسک ضلع آنگن واڑی کرمچاری و مہیلا تکرار نیوارن سنگھٹنا کی صدر "مہروالنساء اشفاق احمد صاحبہ" اپنے ساتھ خواتین کا گروپ لے کر باقاعدہ طور پر سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی. مہروالنساء کی شمولیت پر شان ہند نے گلے سے لگا کر استقبال کیا. یاد رہے ماضی میں مہروالنساء اشفاق جنتادل سیکولر کے بینر تلے ہر تحریک میں شان ہند نہال احمد کے شانہ بشانہ رہی ہے.

اس موقع پر سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد اپنے بیان میں مہروالنساء نے کہا کہ ہم نے 10 سال شیخ رشید، 5 سال شیخ آصف اور 10 سال مفتی اسماعیل اس طرح 25 سالہ دور اقتدار دیکھ لیا ہے، شہر کی حالت وہی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے. اِن 25 سالوں میں فرقہ پرستوں کا بول بالا رہا، شہر کا وقار دبدبہ مجروح ہوگیا. اسی کے مقابلے میں شان ہند نہال احمد این آر سی کے خلاف تحریک ہو، کرونا کے وقت پولس کی تاناشاہی کے خلاف ڈبہ بجاؤ اندولن، بلقس بانو کیس میں رہا ہونے والوں کے خلاف سب سے پہلے مہاراشٹر میں آواز اُٹھانے والی شان ہند، 12 نومبر معاملے میں مردوں کا کام کرنے والی نِڈر خاتون، فرقہ پرستوں کے غلط ارادے کو بھانپتے ہوئے عیدگاہ گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلنے پر بضد رہنے والی مضبوط خاتون، آنگن واڑی خادماؤں کے حق کیلئے لڑنے والی تحریکی عورت، خواتین کے مسائل کو سمجھنے والی خاتون، ہر محاذ پر کام کرنے والی پڑھی لکھی سلجھی ہوئی ماہر قانون محترمہ *"شان ہند نہال احمد"* کو موقع دینے کی ضرورت ہے اور شہری حالات کا جائزہ لینے کے بعد میں آج سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے شان ہند کو مزید مضبوط کرنے کیلئے میدان میں آئی ہو. اس موقع پر مہروالنساء اشفاق کی شمولیت کے وقت انجم میڈم، رخسانہ محمد سلیم، ساہانہ میڈم، فوزیہ میڈم خدیجہ میڈم، نازیہ میڈم، روبینہ میڈم، مُسکان میڈم، مہروالنساء محمد مصطفٰی، خان نسرین عبدالرحمٰن پیش پیش رہی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages