src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 6 ستمبر، 2024

 




جمعیۃ علماء پالگھر کی مقامی یونٹ جمعیۃ علماء وسئ روڈ کا مسجد النور میں انتخاب
ممبئی 6؍ستمبر  کل بعد نماز عصر جمعیۃ علماء وسئ روڈ کا انتخاب مسجد النور میں زیر صدارت حاجی عبد القیوم اعظمی عمل میں آیا جس میں مشاہد کی حیثیت مولانا محمد سرور مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع پالگھر) حافظ محمد الیاس (صدر جمعیۃ علماء نالہ سوپارہ) مولانا عبدالصمد قاسمی (رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے شرکت فرمائی۔
مولانا محمد عارف عمری نے شرکاء مجلس سے مختصر خطاب کرنے کے بعد الیکشن کا عمل شروع کیاسابقہ تمام عہدے داران کی تجدید پر اتفاق رائے ہوا ۔
صدر کی حیثیت حاجی عبد القیوم اعظمی ، جنرل سیکرٹری کے طور پر مولانا سرفراز احمد قاسمی، نائبین صدور مولانا سراج صاحب (امام النور مسجد) مولانا مشتاق (امام گوکل دھام چوپاٹی) معاون سکریٹری مولانا محمد عارف عمری اور خازن جناب اسرار احمد منتخب کئے گئے۔
22 رکنی مجلس منتظمہ تشکیل دی گئی اور عہدے داران سمیت 11 رکنی مجلس عاملہ بنائ گئی، ممبرسازی کے اصول کے مطابق 6 ممبران ضلع اور صوبہ میں نمائندگی کے لئے اور دو ممبر ارکان مرکزیہ کی حیثیت سے منتخب کئے گئے مولانا محمد عارف عمری کے دعائیہ کلمات اور عصرانہ کے مختصر سے اہتمام پر میٹنگ اختتام کو پہنچی ۔
جمعیۃ علماء نائیگائوں ،کامن: کی انتخابی مجلس دار العلوم رشیدیہ ،نائے گائوں ،ضلع پالگھر میں منعقد ہوئی جس میںمولانا محمد عارف عمری،مولانا عبد الصمد قاسمی،حافظ محمد الیاس نے بحیثیت مشاہد شرکت کی ۔اس انتخابی مجلس میں مولانا تصدق حسین مظاہری صدر،مولانا عبد الرشید ،حافظ عبدالمنعم نائبین صدر،مولانا اشتیاق احمد کو جنرل سکریٹری اور مولانا انوار الحق ،محمد ندیم کو جوائنٹ سکریٹریز ،جبکہ قاری عبد الوارث کو خازن اور مولانا محمد ہاشم کو معاون خازن منتخب کیا گیا ۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages